بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم


یہ تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی طرح کا کیس ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ موقع ملے تو آذربائیجان جا کر دیکھیں، وہاں ایسا میوزیم ہے جہاں پر گفٹ رکھے جاتے ہیں، پوری دنیا سے صدور کو جو گفٹ ملتے ہیں وہ وہاں رکھتے ہیں انکی تصاویر کیساتھ، مجھے وہاں ہر محترمہ بینظیر بھٹو کی تصویر نظر آئی، بد قسمتی سے کسی اور کی کوئی تصویر نظر نہیں آئی۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ ریاست کو ملنے والا گفٹ جمع کرانا اور ڈیکلیئر کرنا ہوتا ہے، یہ گفٹ ریاست کی ملکیت ہوتا ہے جب تک اسے قانونی طریقے سے خرید نا لیا جائے، ریاست کے ملکیتی تحفے کو خریدنے سے قبل اپنے پاس نہیں رکھا جا سکتا۔
جسٹس حسن اورنگزیب نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے تحائف جمع نہیں کرائے تو بانی پی ٹی آئی کو ملزم کیوں بنایا گیا؟ ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید نے جواب دیا کہ کیوں کہ پبلک آفس ہولڈر بانی پی ٹی آئی تھے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ یہ تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی طرح کا کیس ہے، اُس کیس میں بھی شوہر کو بیوی کے کیے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا، برطانوی وزیراعظم بھی تحائف اپنے ساتھ گھر لے گیا ہے، سب نے اسے کہا تو کہتا ہے کہ رولز کے مطابق لیا ہے، اُسے کہا گیا کہ رولز اپنی جگہ لیکن تمہارا ایک قد کاٹھ بھی ہے، اگر اب یہ بلغاری سیٹ واپس کر دیں تو کیا ہوگا؟
پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ نیب قانون میں تو پلی بارگین ہے لیکن اس قانون میں ایسی کوئی شق نہیں ہے۔ جسٹس حسن اورنگزیب نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ جب سے کیس منتقل ہوا آپ نے کوئی تفتیش کی؟
ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ نہیں مجھے ضرورت نہیں پڑی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ بہت شکریہ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے دس لاکھ روپے کے مچلکوں کی عوض بشری بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Recent Posts

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا…

12 mins ago

صحت زیادہ ضروری‘ انیل کپور نے 10 کروڑ کا اشتہار ٹھکرا دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سدا بہار اداکار انیل کپور نے ایک اشتہار کے…

29 mins ago

عمران خان پر حملہ میں نامزد ملزم نوید کی درخواست ضمانت خارج

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملہ میں نامزد مرکزی…

36 mins ago

پاکستان آ کر بھارتی لڑکی نے اپنے پسندیدہ نوجوان سے شادی کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ ) بھارتی خاتون نے تنہا پاکستان آ کر اپنے پسندیدہ شخص سے نکاح…

45 mins ago

قلات: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، لواحقین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ بند کردی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے چھپر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے…

49 mins ago

دانش تیمور اور عائزہ خان کی جوڑی مداحوں کی پسندیدہ لیکن ان کا کرش کون تھی؟ اداکار نے نام لے لیا

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکار دانش تیمور نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز…

58 mins ago