پنجاب پولیس کی افسر بینش فاطمہ کیلئے بین الاقوامی ایوارڈ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) راولپنڈی میں تعینات پنجاب پولیس کی افسر بینش فاطمہ نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
صدر انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس (آئی اے سی پی) نے بوسٹن میں ایس پی بینش فاطمہ کوبین الاقوامی ایوارڈ برائے آئی اے سی پی 2024 سے نوازا۔
آئی اے سی پی ہرسال دنیابھرکے 40 سال سے کم عمر نمائندگان میں سے بہترین افسران کا انتخاب کرتاہے اوریہ ادارہ دنیا بھر میں مختلف کمیونٹی کے لوگوں کے تحفظ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتا ہے۔
آئی جی پنجاب عثمان انورنے ایس پی بینش فاطمہ کو دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے اور عالمی ایوارڈ جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی بینش فاطمہ پنجاب پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
ایس پی بینش فاطمہ پنجاب پولیس کی تاریخ میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون افسر ہیں جنہوں نے سماجی ناہمواریوں کی رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے بچوں اور خواتین کی دیکھ بھال کیلئے کام کیا۔
انہوں نے پنجاب میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لئے ایک کرائم رپورٹنگ سینٹر اور ہیلپ ڈیسک قائم کیا جبکہ اسلام آباد میں پہلا میثاق سینٹر بھی قائم کیا، جو ایک پولیس ہیلپ ڈیسک اور مذہبی اقلیتوں کے لئے رپورٹنگ سینٹر ہے۔

Recent Posts

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا…

7 mins ago

صحت زیادہ ضروری‘ انیل کپور نے 10 کروڑ کا اشتہار ٹھکرا دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سدا بہار اداکار انیل کپور نے ایک اشتہار کے…

24 mins ago

عمران خان پر حملہ میں نامزد ملزم نوید کی درخواست ضمانت خارج

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملہ میں نامزد مرکزی…

31 mins ago

پاکستان آ کر بھارتی لڑکی نے اپنے پسندیدہ نوجوان سے شادی کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ ) بھارتی خاتون نے تنہا پاکستان آ کر اپنے پسندیدہ شخص سے نکاح…

40 mins ago

قلات: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، لواحقین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ بند کردی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے چھپر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے…

44 mins ago

دانش تیمور اور عائزہ خان کی جوڑی مداحوں کی پسندیدہ لیکن ان کا کرش کون تھی؟ اداکار نے نام لے لیا

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکار دانش تیمور نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز…

53 mins ago