پاکستان اور چین کا 6.8 ارب ڈالر کا ایم ایل ون معاہدہ یکمشت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) پاکستان اور چین نے 6.8 ارب ڈالر کا ایم ایل ون معاہدہ یکمشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ریلوے لائن ون کیلئے فیز ون اور فیز ٹو دونوں کے الگ الگ معاہدے ہوں گے، فیز ون کے تحت 3.2 ارب ڈالر کا نیا معاہدہ آئندہ ماہ طے پائے جانے کا امکان ہے جبکہ دوسرے فیز کیلئے معاہدے سے قبل فزیبلٹی سٹڈی فرسٹ فیز مکمل ہونے کے بعد ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے فیز میں کراچی سے حیدرآباد اور حیدرآباد سے ملتان ریلوے لائن کی تعمیر ہوگی، ایم ایل ون کے سیکنڈ فیز میں ملتان سے پشاور ریلوے لائن تعمیر کی جائے گی۔
علاوہ ازیں رواں ماہ چائنیز حکام کے ساتھ معاہدے کیلئے فنانسنگ ٹرم اینڈ کنڈیشنز کو فائنل کیا جائے گا، فیز ون کے دو پیکیج ہوں گے، پیکیج ون کے تحت کراچی سے حیدرآباد ریلوے لائن تعمیر کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق فیز ون کے تحت ایم ایل ون کیلئے چین سے لانگ ٹرم فنانسنگ حاصل کی جائے گی، ایم ایل ون کیلئے پاکستان چین سے کم شرح سود پر قرض حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پہلے چین کیساتھ ایم ایل ون کیلئے 6.8 ارب ڈالر کی فنانسنگ پر بات ہو رہی تھی، ایم ایل ون کیلئے چین کیساتھ یکمشت معاہدہ کرنے پر اتفاق نہیں ہو سکا تھا۔

Recent Posts

اعلیٰ عدلیہ کوجسٹس یحییٰ آفریدی کی صورت میں 26 ویں آئینی ترمیم کا ثمر مل گیا

جسٹس یحییٰ آفریدی غیر سیاسی اور غیرمتنازعہ شخصیت کے مالک ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26…

15 mins ago

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات

جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ کے چیمبر میں بھی گئے،ذرائع اسلام آباد (قدرت…

42 mins ago

ہونڈا سی ڈی 70 کی تازہ قیمت سامنے آ گئی

ہونڈا سی ڈی 70 مقامی مارکیٹ میں 1,57,900 روپے میں دستیاب ہے اسلام آباد (قدرت…

45 mins ago

پارلیمان قانون سازی کے ذریعے عدالتی فیصلے کو غیرمؤ ثرنہیں کرسکتا، جسٹس حسن اظہر رضوی

ججز کے ایک دوسرے کیخلاف ریمارکس عوامی سطح پر عدلیہ کی بدنامی کا باعث بنیں…

1 hour ago

سوئی سدرن کا گیس بلوں میں لگنے والا 2085 روپے اضافی ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ

گیزر کونیکل بیفل کے نام پر لیا جانے والا ٹیکس اب 12 ماہ کی اقساط…

1 hour ago

کے پی حکومت کا انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے ملک کے بڑے شہروں میں روڈ شوز کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکنیکل کمیٹی روڈ شو کے دوران سرمایہ کاروں کو بریفنگ، سوالات کے…

2 hours ago