اسلحہ، شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کرانے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عدالت نے غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرانے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز” کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈا پور کیخلاف غیرقانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت کی، وارنٹ گرفتاری کے باوجود وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

پولیس کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد نہیں کروایا جا سکا اور نہ تعمیل کی رپوٹ عدالت میں جمع کروائی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ایس ایس پی آپریشن کو علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرانے کا حکم دے دیا۔

بعدازاں عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ان کے ضامن کو طلب کر کے کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

سوئی سدرن کا گیس بلوں میں لگنے والا 2085 روپے اضافی ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ

گیزر کونیکل بیفل کے نام پر لیا جانے والا ٹیکس اب 12 ماہ کی اقساط…

11 mins ago

کے پی حکومت کا انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے ملک کے بڑے شہروں میں روڈ شوز کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکنیکل کمیٹی روڈ شو کے دوران سرمایہ کاروں کو بریفنگ، سوالات کے…

37 mins ago

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا…

1 hour ago

صحت زیادہ ضروری‘ انیل کپور نے 10 کروڑ کا اشتہار ٹھکرا دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سدا بہار اداکار انیل کپور نے ایک اشتہار کے…

1 hour ago

عمران خان پر حملہ میں نامزد ملزم نوید کی درخواست ضمانت خارج

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملہ میں نامزد مرکزی…

1 hour ago

پاکستان آ کر بھارتی لڑکی نے اپنے پسندیدہ نوجوان سے شادی کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ ) بھارتی خاتون نے تنہا پاکستان آ کر اپنے پسندیدہ شخص سے نکاح…

2 hours ago