بھارت کے مہنگے ترین میزبان کپل شرما فی قسط کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ )مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما تمام میزبانوں کو پیچھے چھوڑ کر مہنگے ترین میزبان بن گئے۔
کپل شرما نے 2013 میں’ کامیڈی نائٹس ود کپل’ سے اپنے شو کا آغاز کیا جس کے بعد وہ 2016 سے 2023 تک ‘دی کپل شرما شو’ سے عوام کی توجہ حاصل کرتے رہے۔
اس کامیڈی پروگرام میں بالی وڈ کے ستارے اپنی فلموں کی پروموشن کیلئے آتے ہیں جہاں ان سے مزاحیہ گپ شپ کے ساتھ کچھ کھیل بھی کھیلے جاتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ کپل شرما بھارت کے مہنگے ترین میزبان بن گئے ہیں جو فی قسط کروڑوں روپے کماتے ہیں۔
منی کنٹرول کے مطابق کپل شرما شو کا فی قسط 5 کروڑ معاوضہ لیتے ہیں، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ان کی کل آمدنی بھی 300 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کپل شرما ممبئی کے علاقے اندھیری میں 15 کروڑ کے فلیٹ میں رہتے ہیں، ان کی ملکیت میں 25 کروڑ کا فارم ہاوس بھی ہے، اس کے علاوہ وینٹی وین سمیت 5،5 کروڑ کی 3 مہنگی گاڑیاں بھی کامیڈین کے زیر استعمال ہیں۔
دوسری جانب کامیڈین سنیل گروور شو سے فی قسط 25 لاکھ روپے کماتے ہیں۔
واضح رہے کہ کپل شرما نے نیٹ فلیکس کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے جہاں وہ ‘ دی گریٹ انڈین کپل شو’ کے نام سے لوگوں کو ہنسا رہے ہیں۔

Recent Posts

پارلیمان قانون سازی کے ذریعے عدالتی فیصلے کو غیرمؤ ثرنہیں کرسکتا، جسٹس حسن اظہر رضوی

ججز کے ایک دوسرے کیخلاف ریمارکس عوامی سطح پر عدلیہ کی بدنامی کا باعث بنیں…

6 mins ago

سوئی سدرن کا گیس بلوں میں لگنے والا 2085 روپے اضافی ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ

گیزر کونیکل بیفل کے نام پر لیا جانے والا ٹیکس اب 12 ماہ کی اقساط…

21 mins ago

کے پی حکومت کا انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے ملک کے بڑے شہروں میں روڈ شوز کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکنیکل کمیٹی روڈ شو کے دوران سرمایہ کاروں کو بریفنگ، سوالات کے…

47 mins ago

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا…

1 hour ago

صحت زیادہ ضروری‘ انیل کپور نے 10 کروڑ کا اشتہار ٹھکرا دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سدا بہار اداکار انیل کپور نے ایک اشتہار کے…

1 hour ago

عمران خان پر حملہ میں نامزد ملزم نوید کی درخواست ضمانت خارج

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملہ میں نامزد مرکزی…

2 hours ago