پاکستان آ کر بھارتی لڑکی نے اپنے پسندیدہ نوجوان سے شادی کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ ) بھارتی خاتون نے تنہا پاکستان آ کر اپنے پسندیدہ شخص سے نکاح کر کے اپنی محبت حاصل کر لی۔

میڈیارپورٹ کے مطابق گذشتہ دنوں لاہور میں انڈیا کی ریاست بھوپال سے آئی ندا نامی خاتون نے پاکستانی شہری فہد سے کورٹ میرج کر لی۔ ندا نے اپنی محبت کو حاصل کرنے کے لیے انڈیا سے تنہا پاکستان کا سفر طے کیا اور سرحد پار کر کے فہد سے ملیں۔لاہور کے سیشن کورٹ میں بھوپال کی رہائشی ندا اور لاہور کے رہائشی فہد کی پسند کی شادی ہوئی۔

دونوں کا رابطہ سوشل میڈیا پر ہوا تھا۔ مسلسل رابطے کے بعد دونوں ایک دوسرے سے پیار کرنے لگے، اور آخر کار ندا نے پاکستان آ کر فہد سے نکاح کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے پاکستان کے لیے رخت سفر باندھا اور 16 اکتوبر کو پاکستان پہنچ کر سوشل میڈیا کی دوستی کو رشتے میں بدل دیا۔ دونوں کا نکاح لاہور ہائی کورٹ کے وکیل علی اکبر ملک نے کروایا۔رپورٹ کے مطابق وکیل علی اکبر ملک نے بتایا کہ انہیں فہد کے دوستوں نے بتایا کہ ایک خاتون انڈیا سے پاکستان آ رہی ہے اور اس کا نکاح کروانا ہے۔

انہوں نے کہا16 اکتوبر کو یہ خاتون پاکستان پہنچیں جبکہ 17 اکتوبر دوپہر کے وقت ان کا نکاح کروایا گیا۔ خاتون کے والد انتقال کر چکے ہیں جبکہ وہ اپنی والدہ کی مدد سے پاکستان آئی ہیں ۔ وکیل کے مطابق فہد نے باقاعدہ کورٹ میرج کے بعد ضروری دستاویزات کے حصول کے لیے پاکستان میں اپنی یونین کونسل کا رخ کیا۔ علی اکبر ملک کا کہنا تھا کہ نکاح کے بعد دونوں نے یونین کونسل میں خود کو رجسٹر کیا۔ اب ان کا ریکارڈ نادرا کے پاس پہنچ جائے گا جس کے بعد خاتون کی خواہش کے مطابق اسے سیٹیزن شپ ایکٹ 1951 کے سیکشن 10 کے تحت پاکستانی شہریت دلانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ندا کے لیے وزارت داخلہ میں ایک درخواست دی جائے گی جس کے بعد اگر حکومت کو مناسب لگا تو شہریت دلانے کا عمل شروع ہوجائے گا۔ندا نے گریجویشن کر رکھی ہے اور وہ انڈیا میں بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی تھیں جبکہ فہد لاہور میں ایک نجی کمپنی کے میں ملازمت کرتے ہیں۔وکیل علی اکبر ملک نے کہا کہ پاکستانی شہریت حاصل کرنے کے بعد دونوں میاں بیوی کا انڈیا جانے کا بھی ارادہ ہے۔ ندا نے کورٹ میرج کے وقت گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں پاکستان پسند ہے۔میں ہمیشہ پاکستان آنا چاہتی تھی، مجھے یہ ملک بہت پسند ہے۔

میں اپنے شوہر سے بہت پیار کرتی ہوں اور ہمیشہ ان کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔اس وقت ندا اپنے شوہر فہد کے ہمراہ لاہور میں موجود ہیں اور وہ ان کے ساتھ خاندان میں ہونے والی تقریبات میں بھی حصہ لے رہی ہیں۔فہد کے خاندانی ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی کو دیکھنے کے لیے مہمان بھی آ رہے ہیں اور ان کو ہر جگہ سے مبارک باد کے پیغامات بھی موصول ہو رہے ہیں۔

Recent Posts

اعلیٰ عدلیہ کوجسٹس یحییٰ آفریدی کی صورت میں 26 ویں آئینی ترمیم کا ثمر مل گیا

جسٹس یحییٰ آفریدی غیر سیاسی اور غیرمتنازعہ شخصیت کے مالک ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26…

24 mins ago

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات

جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ کے چیمبر میں بھی گئے،ذرائع اسلام آباد (قدرت…

51 mins ago

ہونڈا سی ڈی 70 کی تازہ قیمت سامنے آ گئی

ہونڈا سی ڈی 70 مقامی مارکیٹ میں 1,57,900 روپے میں دستیاب ہے اسلام آباد (قدرت…

54 mins ago

پارلیمان قانون سازی کے ذریعے عدالتی فیصلے کو غیرمؤ ثرنہیں کرسکتا، جسٹس حسن اظہر رضوی

ججز کے ایک دوسرے کیخلاف ریمارکس عوامی سطح پر عدلیہ کی بدنامی کا باعث بنیں…

1 hour ago

سوئی سدرن کا گیس بلوں میں لگنے والا 2085 روپے اضافی ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ

گیزر کونیکل بیفل کے نام پر لیا جانے والا ٹیکس اب 12 ماہ کی اقساط…

2 hours ago

کے پی حکومت کا انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے ملک کے بڑے شہروں میں روڈ شوز کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکنیکل کمیٹی روڈ شو کے دوران سرمایہ کاروں کو بریفنگ، سوالات کے…

2 hours ago