کے پی حکومت کا انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے ملک کے بڑے شہروں میں روڈ شوز کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکنیکل کمیٹی روڈ شو کے دوران سرمایہ کاروں کو بریفنگ، سوالات کے جوابات اور سرمایہ کاری کے پلان کو حتمی شکل دے گی
خیبرپختونخوا حکومت نے انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے ملک کے بڑے شہروں میں روڈ شوز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق روڈ شوز کے انعقاد کے لیے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کی منظوری سے سیکریٹری خزانہ نے ٹیکنیکل کمیٹی کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیے میں مشیر خزانہ کے پی حکومت نے بتایا ہے کہ روڈ شوز کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں منعقد کیے جائیں گے، ٹیکنکل کمیٹی حکومت سے منظوری، ڈیٹا فراہمی اور حتمی منصوبوں کی تشکیل اور ممکنہ توانائی منصوبوں کے انتخاب کے لیے کام کرے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنیکل کمیٹی روڈ شو کے دوران سرمایہ کاروں کو بریفنگ، سوالات کے جوابات اور سرمایہ کاری کے پلان کو حتمی شکل دے گی، کمیٹی خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری، سستی توانائی اور روشن مستقبل پر مبنی رپورٹ تیار کرے گی، ٹیکنکل کمیٹی میں فنانس، توانائی پیڈو، انڈسٹریز، ٹرانسمیشن کے حکام شامل ہیں۔

Recent Posts

26ویں آئینی ترمیم کے بعداب آئینی کیسز آئینی بینچز سنیں گے،جسٹس منصورعلی شاہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے 26ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا…

36 mins ago

معروف اداکارشفقت چیمہ شدید علیل، کومہ میں چلے گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجابی فلموں کے معروف وِلن شفقت چیمہ شدید علیل ہوگئے۔ علالت کے…

39 mins ago

اعلیٰ عدلیہ کوجسٹس یحییٰ آفریدی کی صورت میں 26 ویں آئینی ترمیم کا ثمر مل گیا

جسٹس یحییٰ آفریدی غیر سیاسی اور غیرمتنازعہ شخصیت کے مالک ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26…

1 hour ago

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات

جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ کے چیمبر میں بھی گئے،ذرائع اسلام آباد (قدرت…

2 hours ago

ہونڈا سی ڈی 70 کی تازہ قیمت سامنے آ گئی

ہونڈا سی ڈی 70 مقامی مارکیٹ میں 1,57,900 روپے میں دستیاب ہے اسلام آباد (قدرت…

2 hours ago

پارلیمان قانون سازی کے ذریعے عدالتی فیصلے کو غیرمؤ ثرنہیں کرسکتا، جسٹس حسن اظہر رضوی

ججز کے ایک دوسرے کیخلاف ریمارکس عوامی سطح پر عدلیہ کی بدنامی کا باعث بنیں…

2 hours ago