26ویں آئینی ترمیم کے بعداب آئینی کیسز آئینی بینچز سنیں گے،جسٹس منصورعلی شاہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے 26ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا کیس آئینی بینچ میں سماعت کے لیے بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے وزارت پیٹرولیم نیچرل ریسورس کے 7 ملازمین کی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔
دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل وسیم سجاد نے موقف اپنایا کہ پر سکون زندگی ہر شہری کا آئینی حق ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کیس میں آئینی سوال ہے، 26ویں آئینی ترمیم میں کہا گیا ہے کہ آئینی کیسز آئینی بینچز سنیں گے، اب آئینی بینچز بنیں گے اور وہی تعین کریں گے۔
جسٹس عائشہ ملک نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ کیس اہم ہے، آئینی بینچ ہی سنے گا، ہم یہ درخواستیں آئینی بینچ کو بھیج رہے ہیں۔
بعد ازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزارت پیٹرولیم نیچرل ریسورس کے 7 ملازمین کی بحالی کی درخواستیں آئینی بینچ کو بھجوا دی ہیں۔
واضح رہے کہ وزارت پٹرولیم نیچرل ریسورس کے 7 ملازمین نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی کے سیاست سے تعلق پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا “تبصرہ”

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ کیا بشریٰ کا…

24 mins ago

مولانا فضل الرحمان کو بھی معلوم نہیں کہ انہوں نے آئینی ترمیم میں کیا مسودہ فائنل کیا، عمر ایوب

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو…

27 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز سے بیلا روس کے سفیر کی ملاقات، پنجاب میں الیکٹرک بس پراجیکٹ میں معاونت کی پیشکش

لاہور ( قدرت روزنامہ ) پنجاب میں بیلاروس کے تعاون سے مقامی سطح پر ٹریکٹروں…

29 mins ago

معروف پاکستانی اداکارہ کے ہاں شادی کے سات سال بعد پہلے بچے کی آمد متوقع

کراچی(قدرت روزنامہ)ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے ’بے بی بمپ‘ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر…

32 mins ago

معروف اداکارشفقت چیمہ شدید علیل، کومہ میں چلے گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجابی فلموں کے معروف وِلن شفقت چیمہ شدید علیل ہوگئے۔ علالت کے…

3 hours ago

اعلیٰ عدلیہ کوجسٹس یحییٰ آفریدی کی صورت میں 26 ویں آئینی ترمیم کا ثمر مل گیا

جسٹس یحییٰ آفریدی غیر سیاسی اور غیرمتنازعہ شخصیت کے مالک ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26…

3 hours ago