معروف پاکستانی اداکارہ کے ہاں شادی کے سات سال بعد پہلے بچے کی آمد متوقع

کراچی(قدرت روزنامہ)ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے ’بے بی بمپ‘ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ہاں بچے کی متوقع پیدائش کا اعلان کردیا۔صحیفہ جبار نے 23 اکتوبر کو انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی، جس میں انہیں ’بے بی بمپ‘ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

شتصویر میں اداکارہ مسکراتی دکھائی دیتی ہیں اور انہوں نے مکمل لباس پہن رکھا ہے۔اداکارہ کی جانب سے اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کیے جانے پر شوبز شخصیات نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی جب کہ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔اداکارہ و ماڈل نے دسمبر 2017 میں دیرینہ دوست خواجہ خضر حسین سے شادی کی تھی، ماضی میں ان کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی خبریں بھی آتی رہیں، جنہیں اداکارہ نے مسترد کردیا تھا۔

اب شادی کے سات سال بعد انہوں نے اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی تصدیق کردی، جس پر انہیں مبارک باد پیش کی جا رہی ہے۔صحیفہ جبار کی جانب سے اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب کہ حالیہ کچھ عرصے میں اداکارہ متعدد انٹرویوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے ڈپریشن میں مبتلا رہنے کا اعتراف کر چکی ہیں۔صحیفہ جبار گزشتہ کچھ عرصے کے دوران متعدد انٹرویوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے بتا چکی ہیں کہ وہ شدید ڈپریشن اور انزائٹی کا شکار رہی ہیں اور تاحال ذہنی مسائل کا سامنا کر رہی ہیں۔

Recent Posts

جوڈیشل سسٹم میں بیلنس نہیں تھا، عدلیہ کے معاملات میں اب چین ہی لکھا جائےگا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم کے مشیر اور سینیئر لیگی رہنما رانا ثنا اللہ…

15 mins ago

فیض حمید کا ٹرائل ابھی شروع نہیں ہوا ہے، نجی نیوز چینل کے پروگرام میں خواجہ آصف کی تصدیق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ فیض حمید کا ٹرائل ابھی…

17 mins ago

ایشوریا رائے کی ایک اور تصویر نے سب کی توجہ حاصل کرلی ، ابھیشیک سے طلاق کی افواہیں پھر سے زور پکڑ گئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکار ابھیشیک بچن سے طلاق کی افواہوں کے بعد ایشوریا رائے کی ایک…

1 hour ago

ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا ءکپ میں پاکستان شاہینز نےسیمی فائنل میں جگہ بنا لی

دبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان شاہینز نے ایمرجنگ ٹی 20 ایشیاء کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی…

1 hour ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کل بیرون ملک روانہ ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی…

1 hour ago

جوہی چاولہ بالی ووڈ کی امیر ترین حسینہ، فلمسازوں کے بچوں میں ہریتھک روشن کا غلبہ

ممبئی (قدرت روزنامہ )اداکارہ جوہی چاولہ بالی ووڈ کی امیر ترین حسینہ ہیں جبکہ فلم…

1 hour ago