وزیر اعلیٰ مریم نواز سے بیلا روس کے سفیر کی ملاقات، پنجاب میں الیکٹرک بس پراجیکٹ میں معاونت کی پیشکش

لاہور ( قدرت روزنامہ ) پنجاب میں بیلاروس کے تعاون سے مقامی سطح پر ٹریکٹروں کی تیاری کے لیے اسمبلنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے-بیلاروس نے پنجاب میں الیکٹرک بس پراجیکٹ میں بھی معاونت کی پیشکش کی ہے-وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بیلاروس کے سفیر آندرے میٹیلیسانے ملاقات کی،جس میں ٹریڈ قونصلر الیا قانہ پلیو بھی موجود تھے-ملاقات میں دوطرفہ باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیااور زراعت،تجارت اور سیاحت کے فروغ پر بات چیت کی گئی-

وزیراعلی مریم نواز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات اور سہولیات فراہم کررہے ہیں . بیلا روس کے ساتھ زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں .

پنجاب میں زرعی مشینری خصوصاًٹریکٹرز کی تیاری میں بیلاروس کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں . پاکستان اور بیلاروس کے مابین باہمی تعلقات بالخصوص تجارت میں اضافہ چاہتے ہیں .

بیلا روس کے سفیر آندرے میٹیلیسانے کہاکہ ٹریڈ کیلئے ٹرانزٹ روٹ اور سڑکوں کے ذریعے تجارتی کوریڈور خطے کیلئے خوش آئند ہو گا . بیلا روس کے سفیر آندرے میٹیلیسانے باہمی تجارت کے فروغ کا روڈ میپ طے کرنے کیلئے وزیر زراعت، وزیر ٹرانسپورٹ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور صدر بینک آف پنجاب سے بھی ملاقات کی-

. .

متعلقہ خبریں