بشریٰ بی بی کے سیاست سے تعلق پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا “تبصرہ”

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ کیا بشریٰ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں؟اس کا سیاست سے تعلق صرف 3 سے 5 کروڑ کی پرچیوں پر افسران لگانے کی حد تک تھا . انکا کام تو صرف پی ایم ہاؤس فتح کرنے کے بعد توشہ خانہ سے قیمتی تحائف گھر منتقل کروانا تھا .

یہ گینگ ملک کی جڑیں کھوکھلی کر کےاب عورت کارڈ کھیل رہا ہے اور غیر سیاسی ہونے کا ڈرامہ کر رہا ہے . ان کے دور اقتدار میں بشریٰ کی اجازت کے بغیر ملک میں پتہ تک نہیں ہل سکتا تھا .
وزیر اطلاعات نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ انکا کام تو صرف ہیرے کی انگوٹھیاں سمیٹنا تھا . انکا کام تو صرف معصوم بچی فرح گوگی کو لوٹ مار مکمل ہونے پر فرار کروانا تھا . بشریٰ تو بیچاری بے گناہ جیل میں ہے .

. .

متعلقہ خبریں