تحریک انصاف کی موجودہ قیادت غیرسنجیدہ فیصلے کر رہی ہے، فواد چوہدری کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت غیرسنجیدہ فیصلے کر رہی ہے . اسلام آباد سے جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عدلیہ کا کمزور ہونا ریاست کے لیے اچھا نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کی سیاست کو ان چیزوں سے فرق نہیں پڑتا .

جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ امیچور فیصلے کررہی ہے، ہم نے تو اتنی محنت کی ہے، پارٹی کو یہاں پہنچانے میں 10 سال لگے ہیں . فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اب چیف جسٹس کے تقرر کی پارلیمانی کمیٹی میں نہیں گئے، پوچھتا ہوں کیا آئینی بینچز بننے والی کمیٹی میں بھی نہیں بیٹھیں گے؟ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی کچھ کرنا ہے تو پھر پارلیمنٹ سے ہی باہر آجائیں، آپ آدھے نظام کے اندر اور آدھے باہر ہیں .

سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ احتجاج کی کال ایسے دیتے ہیں جیسے بچے کو چاکلیٹ دکھانا کہ صبح سارے آجائیں، پی ٹی آئی کا بھرم ہی ختم کردیا اور لوگوں کو خراب کیا . انہوں نے کہا کہ پارٹی میں یہ تو سارے بچے اکٹھے ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی کھلنڈروں کے ہاتھ میں ہے، ایسا لگ رہا ہے جیسے بچوں کو کھیلنے کےلیے دی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں