تحریک انصاف کی موجودہ قیادت غیرسنجیدہ فیصلے کر رہی ہے، فواد چوہدری کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت غیرسنجیدہ فیصلے کر رہی ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عدلیہ کا کمزور ہونا ریاست کے لیے اچھا نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کی سیاست کو ان چیزوں سے فرق نہیں پڑتا۔

جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ امیچور فیصلے کررہی ہے، ہم نے تو اتنی محنت کی ہے، پارٹی کو یہاں پہنچانے میں 10 سال لگے ہیں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اب چیف جسٹس کے تقرر کی پارلیمانی کمیٹی میں نہیں گئے، پوچھتا ہوں کیا آئینی بینچز بننے والی کمیٹی میں بھی نہیں بیٹھیں گے؟ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی کچھ کرنا ہے تو پھر پارلیمنٹ سے ہی باہر آجائیں، آپ آدھے نظام کے اندر اور آدھے باہر ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ احتجاج کی کال ایسے دیتے ہیں جیسے بچے کو چاکلیٹ دکھانا کہ صبح سارے آجائیں، پی ٹی آئی کا بھرم ہی ختم کردیا اور لوگوں کو خراب کیا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں یہ تو سارے بچے اکٹھے ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی کھلنڈروں کے ہاتھ میں ہے، ایسا لگ رہا ہے جیسے بچوں کو کھیلنے کےلیے دی گئی ہے۔

Recent Posts

پی ٹی اے کا موبائل سمز کے غیرقانونی اجرا میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا موبائل سمز کےغیرقانونی اجرا پر کریک ڈاؤن شروع…

2 hours ago

جوڈیشل سسٹم میں بیلنس نہیں تھا، عدلیہ کے معاملات میں اب چین ہی لکھا جائےگا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم کے مشیر اور سینیئر لیگی رہنما رانا ثنا اللہ…

2 hours ago

فیض حمید کا ٹرائل ابھی شروع نہیں ہوا ہے، نجی نیوز چینل کے پروگرام میں خواجہ آصف کی تصدیق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ فیض حمید کا ٹرائل ابھی…

2 hours ago

ایشوریا رائے کی ایک اور تصویر نے سب کی توجہ حاصل کرلی ، ابھیشیک سے طلاق کی افواہیں پھر سے زور پکڑ گئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکار ابھیشیک بچن سے طلاق کی افواہوں کے بعد ایشوریا رائے کی ایک…

3 hours ago

ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا ءکپ میں پاکستان شاہینز نےسیمی فائنل میں جگہ بنا لی

دبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان شاہینز نے ایمرجنگ ٹی 20 ایشیاء کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی…

3 hours ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کل بیرون ملک روانہ ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی…

3 hours ago