ایشوریا رائے کی ایک اور تصویر نے سب کی توجہ حاصل کرلی ، ابھیشیک سے طلاق کی افواہیں پھر سے زور پکڑ گئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکار ابھیشیک بچن سے طلاق کی افواہوں کے بعد ایشوریا رائے کی ایک اور تصویر نے سب کی توجہ حاصل کرلی جس میں اداکارہ اپنے خاندان میں موجود ہیں لیکن وہاں سے ابھیشیک غائب ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق اداکارہ ایشوریا رائے نے ایک روز قبل اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارا۔ وہ اپنی بیٹی ارادھیا بچن اور اپنی والدہ برندا رائے کے ساتھ ایک سادہ سالگرہ کی تقریب میں شریک تھیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں ایشوریا کو اپنی بیٹی کے ہمراہ اپنے کزنز کے ساتھ پوز دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ارادھیا اس دوران اپنی اسکول کی جرسری میں نظر آئیں۔یہ تصویر غالباً ایشوریا کی کزن کی سالگرہ کے موقع پر لی گئی تھی، جنہوں نے اپنے دوستوں اور فالوورز کا سالگرہ کی مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ تصویر شیئر کی۔

خیال رہے کہ ابھیشیک بچن اس سے ایک روز قبل ہی ممبئی واپس آئے تھے اور انہیں ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا۔ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں کئی مہینوں سے گردش کر رہی ہیں۔ دونوں کی شادی کو 17 سال ہو چکے ہیں اور ان کی ایک بیٹی ارادھیا بچن ہے۔ان افواہوں کا آغاز اس وقت ہوا جب ایشوریا نے امبانی کی شادی میں بچن خاندان کے ساتھ شرکت نہیں کی تھی اور وہ اس کے بجائے اپنی بیٹی کے ساتھ تنہا نظر آئیں۔

Recent Posts

پی ٹی اے کا موبائل سمز کے غیرقانونی اجرا میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا موبائل سمز کےغیرقانونی اجرا پر کریک ڈاؤن شروع…

2 hours ago

جوڈیشل سسٹم میں بیلنس نہیں تھا، عدلیہ کے معاملات میں اب چین ہی لکھا جائےگا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم کے مشیر اور سینیئر لیگی رہنما رانا ثنا اللہ…

2 hours ago

فیض حمید کا ٹرائل ابھی شروع نہیں ہوا ہے، نجی نیوز چینل کے پروگرام میں خواجہ آصف کی تصدیق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ فیض حمید کا ٹرائل ابھی…

2 hours ago

ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا ءکپ میں پاکستان شاہینز نےسیمی فائنل میں جگہ بنا لی

دبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان شاہینز نے ایمرجنگ ٹی 20 ایشیاء کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی…

3 hours ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کل بیرون ملک روانہ ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی…

3 hours ago

جوہی چاولہ بالی ووڈ کی امیر ترین حسینہ، فلمسازوں کے بچوں میں ہریتھک روشن کا غلبہ

ممبئی (قدرت روزنامہ )اداکارہ جوہی چاولہ بالی ووڈ کی امیر ترین حسینہ ہیں جبکہ فلم…

4 hours ago