اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ فیض حمید کا ٹرائل ابھی شروع نہیں ہوا ہے . نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر دفاع نے کہا کہ ملٹری تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کا کیس ملٹری کورٹ میں ہی چلنا چاہیے .
انہوں نے کہا کہ فریم ورک بنانا پڑے گا کہ کون سا معاملہ آئینی ہے اور اس کو آئینی عدالت میں چلنا چاہیے . دوران گفتگو خواجہ محمد آصف نے تصدیق کی کہ فیض حمید کا ٹرائل ابھی شروع نہیں ہوا ہے .
. .