جوڈیشل سسٹم میں بیلنس نہیں تھا، عدلیہ کے معاملات میں اب چین ہی لکھا جائےگا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم کے مشیر اور سینیئر لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کاکہنا ہے کہ ہمارے جوڈیشل سسٹم میں بیلنس نہیں تھا،19ویں ترمیم میں طریقہ کار اپنایا گیا کہ جج خود ججز کی تعیناتی کریں گے،ججز کی خود تعیناتی پر اعتراضات سامنے آئے اور گروپ بن گئے تھے۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصلوں میں ججز نے ایک دوسرے کے خلاف لکھا،معاملہ یہاں تک پہنچ گیا تھا کہ خط پہلے میڈیا پھر جج کو پہنچتا تھا،عدلیہ کے حوالے سے پچھلے چند سال کی داستان ہے ،پارلیمنٹ نے مؤثر آئینی ترمیم کی اور توازن کا خیال رکھا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اب حکومت یا عدلیہ من مرضی نہیں کر سکتی ، ایک دوسرے کو منانا ہو گا ،جوڈیشل کمیشن میں آئینی بینچ کیلئے نام فائنل کیے جائیں گے ،آئینی بینچ میں تمام صوبوں کو نمائندگی دینی ہے۔اگر تمام صوبوں کو نمائندگی دینی ہے تو کسی ججز کو سپریم کورٹ لا کر بھی حصہ بنایا جا سکتا ہے، اس ترمیم کے مسودے کو مولانا نے پی ٹی آئی کیساتھ ملکر تیار کیا،ہم تو آئینی عدالت بنانا چاہتے تھے یہ آئینی بینچ کو سامنے لائے۔

Recent Posts

پی ٹی اے کا موبائل سمز کے غیرقانونی اجرا میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا موبائل سمز کےغیرقانونی اجرا پر کریک ڈاؤن شروع…

2 hours ago

فیض حمید کا ٹرائل ابھی شروع نہیں ہوا ہے، نجی نیوز چینل کے پروگرام میں خواجہ آصف کی تصدیق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ فیض حمید کا ٹرائل ابھی…

2 hours ago

ایشوریا رائے کی ایک اور تصویر نے سب کی توجہ حاصل کرلی ، ابھیشیک سے طلاق کی افواہیں پھر سے زور پکڑ گئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکار ابھیشیک بچن سے طلاق کی افواہوں کے بعد ایشوریا رائے کی ایک…

3 hours ago

ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا ءکپ میں پاکستان شاہینز نےسیمی فائنل میں جگہ بنا لی

دبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان شاہینز نے ایمرجنگ ٹی 20 ایشیاء کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی…

3 hours ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کل بیرون ملک روانہ ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی…

3 hours ago

جوہی چاولہ بالی ووڈ کی امیر ترین حسینہ، فلمسازوں کے بچوں میں ہریتھک روشن کا غلبہ

ممبئی (قدرت روزنامہ )اداکارہ جوہی چاولہ بالی ووڈ کی امیر ترین حسینہ ہیں جبکہ فلم…

3 hours ago