مبین ملک کی موت پر کوئی ان کی میت بھی لینے نہیں آرہا تھا۔۔۔۔مشہور زمانہ اداکارہ نادرہ اور انجم کے سابقہ شوہر کے ساتھ کیا ہوا؟

(قدرت روزنامہ)یہ اس دور کی بات ہے جب لالی وڈ کی اداکاراؤں کے دیوانے ان پر ایسے پیسے لٹاتے ہیں کہ وہ راتوں رات شہرت اور عروج کی بلندیوں کو چھو لیتی تھیں۔۔۔ایک ایسے ہی شخص تھے مبین ملک۔۔۔۔مبین ملک کے پاس بہت پیسہ تھا اور وہ بے دریغ یہ پیسہ لالی وڈ کی اداکاراؤں پر خرچ بھی کرتے تھے۔۔۔ ان کے پیسے نے انہیں ایک طرح سے سلیبریٹی بنا دیا تھا کیونکہ جب وہ کسی شوٹ کے دوران سیٹ پر آتے تو ایک شور مچ جاتا اور ان کی خاطر میں کوئی کمی نا لائی جاتی۔۔۔مبین ملک نے جب فلمسٹار نادرہ کو دیکھا تو پھر انہوں نے انہیں شادی
کی پیشکش کی جو نادرہ کی طرف سے فوراً قبول کرلی گئی ایک اعزاز سمجھ کر۔۔۔ یہ شادی کچھ دن ہی چل پائی اور پھر نادرہ نے کچھ لوگوں کو درمیان میں لا کر اس رشتہ کو ختم کیا۔۔۔پھر مبین ملک کو تلاش تھی کہ کوئی ایسا چہرہ زندگی کا ساتھی بنے جو انڈسٹری میں سب سے حسین ہو اور جس کا سب سے زیادہ چرچا ہو۔۔۔ ان دنوں انجمن شادی نہیں کرتی تھیں اور سلطان راہی کے ساتھ ہی فلمز کرنا پسند کرتی تھیں۔۔۔پھر سلطان راہی کے قتل کے بعد انہیں مبین ملک نے شادی کی آفر دی اور وہ قبول کرلی گئی۔۔۔انجمن کی شادی کے بعد وہ دونوں برطانیہ چلے گئے اور وہاں ان کے تین بچے پیدا ہوئے ۔۔۔دو بیٹے اور ایک بیٹی۔۔۔ کہا جاتا ہے کہ ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہو چکی تھی اور دونوں ساتھ نہیں رہتے تھے۔۔۔ ایک عید ایسی آئی جب مبین ملک اپنے بچوں سے ملنے ان کے گھر گئے ، وہاں عید کی، اور پھر چھوٹی بیٹی کو ساتھ لے کر گھر جانے لگے تو ڈیفینس کی سنسان سڑک پر مسلح افراد نے انہیں گولیوں کا نشانہ بنادیا۔۔۔بیٹی بھی زخمی ہوئی اور ڈرائیور کے ساتھ ساتھ مبین ملک بھی جان سے گئے۔۔۔لاش سڑک پر پڑی تھی۔۔۔لیکن لاکھوں کروڑوں روپے پل میں لٹانے والے مبین ملک کی باڈی اٹھانے وا لا کوئی نا تھا۔۔۔عید کا دن تھا تو ایمبولینس بھی دیر سے آئی۔۔۔ ایک بادشاہ کی طرح زندگی گزارنے والے کی میت کو کوئی ہسپتال سے لینے نہیں آرہا تھا تو ایک قریبی دوست نے انہیں آخرکار تدفین کے لئے لے جانے کی ہمت کی۔۔۔ انجمن تردید کرتی رہیں کہ میری طلاق نہیں ہوئی تھی لیکن ذرائع کے مطابق یہ تردید ایک جھوٹ تھا۔۔۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

18 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

31 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

41 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

54 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

59 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

1 hour ago