ٹریکٹروں درآمدی اور مقامی سپلائی پر سیلز ٹیکس میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹریکٹروں کی درآمدی اور مقامی سپلائی پر سیلز ٹیکس 10 سے بڑھا کر 14 فیصد کردیا ہے جس سے کاشتکاروں اور کسانوں کے لیے زرعی ٹریکٹرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے مقامی ٹریکٹر مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے مطالبے کو پورا کرتے ہوئے ایس آر او 1643(آئی)/2024 جاری کیا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والے ایک اور نوٹیفکیشن کے ذریعے ایف بی آر نے ”زرعی ٹریکٹر مینوفیکچررز کو ریفنڈ“ اور ٹریکٹر مینوفیکچررز کے پری ریفنڈ آڈٹ، کاسٹ آڈٹ اور پوسٹ ریفنڈ آڈٹ سمیت چیکنگ کے طریقہ کار کو بھی ختم کردیا ہے۔

ایف بی آر نے 29 اپریل 2022 کو ایس آر او 1644(آئی)/2024 کے ذریعے اپنا نوٹیفکیشن نمبر ایس آر او 563(1)2022 منسوخ کردیا ہے۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے اختتام پر سینئر ٹیکس حکام نے بتایا کہ اضافے سے ٹریکٹروں کی قیمتوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ایف بی آر ممبر نے مزید کہا کہ مذکورہ صنعت کے ریفنڈ کا مسئلہ اس اقدام کے ذریعے حل کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ چیمبر آف ایگریکلچر حیدرآباد نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آف فنانس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایف بی آر کو اس فیصلے کو واپس لینے کی ہدایت کرے جس کے غریب کاشتکاروں اور کسانوں کی جانب سے خریدے گئے درآمدی اور مقامی زرعی ٹریکٹرز پر براہ راست منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ ایف بی آر نے ایس آر او 563(1)2022 کو ختم کرکے مقامی کمپنیوں کو کھلی چھوٹ دے دی ہے جس نے صنعت پر چیک لگائے تھے۔

Recent Posts

سانگھڑ میں دریافت تیل و گیس کے کنویں سے پیداوار شروع

’’بلوچ 2‘‘کنویں سے 350 بیرل یومیہ تیل اور 50 لاکھ ایم ایم ایس سی ایف…

7 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کیلئے میڈیکل…

31 mins ago

ایم این اے ریاض فتیانہ کے لاپتا بیٹے احسن ریاض گھر پہنچ گئے

پی ٹی آئی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی احسن ریاض فتیانہ کو 8 اکتوبر کو…

45 mins ago

کراچی چیمبر کی وزیراعظم سے فوری طور پر 6ورکنگ ڈے بحال کرنیکی اپیل

ٹیکس دہندہ کا چھ دن ٹیکس کی وصولی اور تنخواہ دار کا پانچ دن کام…

59 mins ago

بشریٰ بی بی کی رہائی میرٹ پر ہوئی، بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی رہائی کا بھی عندیہ دیدیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی میرٹ…

1 hour ago

اقوام متحدہ فلسطین و کشمیرکے مسلمانوں کوحق دلانے میں کردار ادا کرے:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سے اپیل کرتے…

1 hour ago