کراچی:گھریلو ملازمہ مالکن کو بے ہوش کرکے لاکھوں روپے، ڈالر اور سونا لے اڑی

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں گھریلو ملازمہ مالکن کو بے ہوش کرکے لاکھوں روپے، ہزاروں ڈالر اور سونے کے زیورات لے اڑی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ ڈیفنس خیابان بخاری میں پیش آیا جہاں گھریلو ملازمہ نے گھرکی مالکن کو بے ہوش کرکے گھر کا صفایا کردیا اور فرار ہوگئی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واردات 23 اکتوبر کو ہوئی جس میں گھریلو ملازمہ گھر سے 20 لاکھ پاکستانی روپے، 10 ہزارامریکی ڈالر اور 32 تولہ سونے کے زیوارات چوری کرکے لے گئی جب کہ چوری کا مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کاکہنا ہےکہ واردات کے بعد فرارہوتی ملازمہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ملی جس میں دیکھا گیا کہ نقاب پوش ملازمہ واردات کرکے فرار ہورہی ہے، ملازمہ کے ہاتھ نقدی اورطلائی زیورات سے بھرا تھیلابھی دیکھا گیا۔پولیس کے مطابق گھر سے کچھ دور پیدل چلنے کے بعد ملازمہ رکشے میں فرار ہوگئی۔

Recent Posts

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کیلئے میڈیکل…

17 mins ago

ایم این اے ریاض فتیانہ کے لاپتا بیٹے احسن ریاض گھر پہنچ گئے

پی ٹی آئی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی احسن ریاض فتیانہ کو 8 اکتوبر کو…

31 mins ago

کراچی چیمبر کی وزیراعظم سے فوری طور پر 6ورکنگ ڈے بحال کرنیکی اپیل

ٹیکس دہندہ کا چھ دن ٹیکس کی وصولی اور تنخواہ دار کا پانچ دن کام…

45 mins ago

بشریٰ بی بی کی رہائی میرٹ پر ہوئی، بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی رہائی کا بھی عندیہ دیدیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی میرٹ…

1 hour ago

اقوام متحدہ فلسطین و کشمیرکے مسلمانوں کوحق دلانے میں کردار ادا کرے:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سے اپیل کرتے…

1 hour ago

انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 80 پیسے کا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں7 پیسے کا اضافہ کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر…

1 hour ago