سیکورٹی فورسز کا باجوڑ میں آپریشن؛ 2 خودکش بمباروں سمیت 9 خوارجی ہلاک


ہلاک دہشتگردوں کے قبضے میں بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، آئی ایس پی آر
باجوڑ (قدرت روزنامہ)سیکورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 9 خوارجی ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 23 اور 24 اکتوبر کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک خوارجیوں میں 2 خود کش بمبار اور ایک اہم خوارجی رہنما سعید المعروف قریشی استاد شامل ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔ یہ خوارج متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے جن کا نشانہ سیکورٹی فورسز اور معصوم شہر بنتے رہے ہیں۔
علاقے میں موجود دیگرخوارج کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی کی رہائی میرٹ پر ہوئی، بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی رہائی کا بھی عندیہ دیدیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی میرٹ…

10 mins ago

اقوام متحدہ فلسطین و کشمیرکے مسلمانوں کوحق دلانے میں کردار ادا کرے:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سے اپیل کرتے…

13 mins ago

انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 80 پیسے کا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں7 پیسے کا اضافہ کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر…

15 mins ago

بشریٰ بی بی رہائی کے بعد کہاں قیام کریں گی؟ وکیل خالد یوسف کا اہم بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چودھری نے کہا ہے کہ امید ہے…

18 mins ago

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل…

21 mins ago

زندگی رہی تو کل آپ سے ملاقات ہوگی،چیف جسٹس پاکستان اور وکیل فاروق ملک میں مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے عدالتی عملے نے کہاکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا…

34 mins ago