سلمان خان کو 5 کروڑ بھتہ دینے کیلئے دھمکی آمیز خط کا معاملہ، پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ) ممبئی پولیس بالی ووڈ ادا کار سلمان خان کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے اور 5 کروڑ روپے کے بھتہ مانگنے کے معاملے کی تحقیقات میں بھارتی پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی ہے۔ ممبئی پولیس نے جمشید پور سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے جو کہ ممکنہ طور پر اس دھمکی آمیز خط کا ذمہ دار ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ورلی کی پولیس نے جمشید پور سے ایک شخص کو حراست میں لے کر اس سے تفیش شروع کر دی ہے۔ ملزم کو تفتیش کےلیے ممبئی لایا جائے گا تاہم ابھی پولیس کی ایک ٹیم کو گوہاٹی بھیجا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ممبئی پولیس کو پولیس کی واٹس ایپ ہیلپ لائن سے ایک دھمکی آمیز پیغام ملا تھا جس میں سلمان خان سے 5 کروڑ روپے کا بھتہ مانگا گیا تھا اوربھتہ نہ دینے کی صورت میں دھمکی دی گئی تھی کہ بصورت دیگر سلمان خان کا انجام بابا صدیقی سے بھی بددتر کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیغام موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس نے ملزم کے خلاف کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی تھی۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ دوران تفتیش پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ دھمکی آمیز پیغام جھارکنڈ کے ایک نمبر سے بھیجا گیا تھا۔ پولیس نے لوکیشن ٹریس کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں وہاں روانہ کر دی تھیں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی کی رہائی میرٹ پر ہوئی، بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی رہائی کا بھی عندیہ دیدیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی میرٹ…

7 mins ago

اقوام متحدہ فلسطین و کشمیرکے مسلمانوں کوحق دلانے میں کردار ادا کرے:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سے اپیل کرتے…

11 mins ago

انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 80 پیسے کا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں7 پیسے کا اضافہ کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر…

12 mins ago

بشریٰ بی بی رہائی کے بعد کہاں قیام کریں گی؟ وکیل خالد یوسف کا اہم بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چودھری نے کہا ہے کہ امید ہے…

15 mins ago

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل…

19 mins ago

زندگی رہی تو کل آپ سے ملاقات ہوگی،چیف جسٹس پاکستان اور وکیل فاروق ملک میں مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے عدالتی عملے نے کہاکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا…

31 mins ago