لاہور قلندرز کی ٹیم گیانا میں ہونیوالی گلوبل سپر لیگ میں شرکت کرے گی

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کی ٹیم گیانا میں ہونے والی گلوبل سپر لیگ میں شرکت کرے گی، لیگ میں5 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ جی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔
لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گیانا میں ہونے والی گلوبل سپر لیگ کا حصہ بننے کے لئے پرجوش ہیں،لاہور قلندرز واحد ٹیم ہے جوجی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔
جی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی کے پہلے ایڈیشن میں 5 ٹیمیں حصہ لیں گی، لاہور قلندرز سمیت انگلینڈ سے ہیمپشائر ہاکس، ویسٹ انڈیز سے گیانا ایمازون واریئرز ، بنگلا دیش سے رنگپور رائیڈرز اور آسٹریلیا سے وکٹوریا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
جی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی 26 نومبر سے 7 دسمبر تک کھیلی جائے گی،11 میچز کے شیڈول کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔جی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی کی انعامی رقم 10 لاکھ امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔
چیئرمین جی ایس ایل کلائیو لائیڈ کا کہنا ہے کہ ہم تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہنے کے لئے منتظر ہیں، ہمیں یقین ہے کہ جی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی ایکشن سے بھر پور ہوگی، ان تمام پانچوں ٹیموں کے فینز دنیا بھر میں موجود ہیں۔
لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا کا کہنا ہے کہ ہم جی ایس ایل گیانا میں شرکت کا اعلان کرکے بہت پرجوش ہیں، جی ایس ایل نے دنیا کی 5 بہترین ٹیموں کو اکٹھا کیا ہے جہاں شاندار مقابلے ہوں گے۔
ثمین رانا نے کہا کہ پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے ٹیلنٹ کی مہارت کو ٹیسٹ کرنے کا یہ اچھا پلیٹ فارم ہے، ہمارے نوجوان کھلاڑی اس پلیٹ فارم پر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے منتظر ہیں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی کی رہائی میرٹ پر ہوئی، بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی رہائی کا بھی عندیہ دیدیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی میرٹ…

8 mins ago

اقوام متحدہ فلسطین و کشمیرکے مسلمانوں کوحق دلانے میں کردار ادا کرے:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سے اپیل کرتے…

12 mins ago

انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 80 پیسے کا ہوگیا

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں7 پیسے کا اضافہ کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر…

13 mins ago

بشریٰ بی بی رہائی کے بعد کہاں قیام کریں گی؟ وکیل خالد یوسف کا اہم بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چودھری نے کہا ہے کہ امید ہے…

16 mins ago

بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل…

20 mins ago

زندگی رہی تو کل آپ سے ملاقات ہوگی،چیف جسٹس پاکستان اور وکیل فاروق ملک میں مکالمہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے عدالتی عملے نے کہاکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا…

33 mins ago