شنگھائی کانفرنس؛ پاکستان و بھارت کے درمیان رسمی ملاقات نہیں ہوئی، ترجمان دفترخارجہ


اسرائیلی قابض فورسز غزہ میں نسل کشی و جنگی جرائم میں ملوث ہیں، ترجمان دفترخارجہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ شنگھائی کانفرنس کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی رسمی ملاقات نہیں ہوئی۔
دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور بھارتی ہم منصب کے درمیان غیررسمی بات چیت ہوئی تاہم پاکستان اور بھارت میں کوئی رسمی ملاقات نہیں ہوئی۔
اسرائیلی قابض افواج استشنی کے ساتھ غزہ میں نسل کشی اور جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔ گنجان آباد علاقوں اور بنیادی ضروریات کو غیر اعلانیہ نشانہ بنانا جنگی جرائم ہیں۔ پاکستان عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کو روکے۔ اسرائیل سے جنگی جرائم کا حساب لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان لبنان میں اقوام متحدہ امن دستوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتا ہے اور امن دستوں کے خلاف کارروائیاں فوری روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ کشمیریوں نے آج تک بھارتی قبضے کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

Recent Posts

بشری کی رہائی، عمران خان اور وکلا کی ملاقات کا کل ہی بتادیا تھا، فیصل واوڈا

اللہ کا شکر ہے ہوا میں تیر نہیں چلاتا، سینیٹر فیصل واوڈا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر…

2 mins ago

ریلویز پولیس میں کڑے احتساب کا عمل جاری، 2 افسران نوکری سے برخاست

لاہور (قدرت روزنامہ)برخاست ہونے والے ملازمین میں کراچی ڈویژن کے آفس سپرنٹنڈنٹ فیض رسول اور…

8 mins ago

قاضی فائز کے بغیر 26ویں آئینی ترمیم ممکن نہیں تھی، بلاول بھٹو

کالے سانپ کے نام پر پورا عمل متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، چیئرمین پی…

32 mins ago

حکومت اور پی پی نے جسٹس منصور کو ہی چیف جسٹس بنانے کا یقین دلایا تھا، جے یو آئی

ہمارے سینیٹر کو بھی لاپتا کیا گیا، حکومت نے آخری رات اپنا اصل مسودہ کابینہ…

44 mins ago

سانگھڑ میں دریافت تیل و گیس کے کنویں سے پیداوار شروع

’’بلوچ 2‘‘کنویں سے 350 بیرل یومیہ تیل اور 50 لاکھ ایم ایم ایس سی ایف…

54 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کیلئے میڈیکل…

1 hour ago