تنخواہ دار طبقے کی مشکلات سے آگاہ ہیں، ان پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے ہیں: وزیر خزانہ

واشنگٹن (قدرت روزنامہ )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کی مشکلات سے آگاہ ہیں اور ان پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے ۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کی مشکلات سے آگاہ ہیں، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے ۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ صنعتی شعبہ بھی ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ حد کو پہنچ چکا ہے، زرعی آمدن سے ٹیکس کی وصولی بہتر کرنا ہوگی اور رئیل اسٹیٹ، ریٹیلز سیکٹرز سے ٹیکس آمدن بڑھانا ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 52 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے ہیں اور ٹیکس بیس میں 29 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، سرکاری کارپوریشنز میں چوری روکنا ہوگی، ٹیکس چوری کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے، بجلی کے نقصانات قابو کریں گے۔
قومی ایئرلائن کی نجکاری کے حوالے سے وزیرخزانہ نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری نومبر میں کردی جائے گی، پی آئی اے کی بولی میں حصہ لینے والوں کو جانچ پڑتال کا موقع دیا، پی آئی اے کی اثاثہ جات کی جانچ پڑتال کی وجہ سے نجکاری عمل میں تاخیر ہوئی۔
محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ معیشت میں قرضوں کا حصہ 69 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

Recent Posts

دلجیت دوسانجھ نے ہمیں عالمی بل بورڈز پر پہنچایا، کرینہ کپور خان کا خراج تحسین

ہم دلجیت دوسانجھ کے بہت بڑے فین ہیں اور یہ سب لوگ جانتے ہیں، اداکارہ…

15 mins ago

ٹک ٹاکر مناہل ملک کی وائرل نازیبا ویڈیوز پر مشی خان کی تنقید

مشی خان نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکرز اپنی فیملی اور ماحول کا خیال رکھیں…

23 mins ago

گجنی 2 کی ہندی اور تامل میں شوٹنگ ایک ساتھ ہوگی

عامر خان اور سوریہ دونوں ہی فلم کے ری میک کے طور پر کرنے کے…

34 mins ago

عمران خان نے فضل الرحمان کے کردار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، شعیب شاہین

عمران خان نے نئے چیف جسٹس یحیی آفریدی کی تعیناتی پر نہیں بلکہ آئینی ترمیم…

44 mins ago

بشری کی رہائی، عمران خان اور وکلا کی ملاقات کا کل ہی بتادیا تھا، فیصل واوڈا

اللہ کا شکر ہے ہوا میں تیر نہیں چلاتا، سینیٹر فیصل واوڈا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر…

1 hour ago

ریلویز پولیس میں کڑے احتساب کا عمل جاری، 2 افسران نوکری سے برخاست

لاہور (قدرت روزنامہ)برخاست ہونے والے ملازمین میں کراچی ڈویژن کے آفس سپرنٹنڈنٹ فیض رسول اور…

1 hour ago