واٹس ایپ میں ایک اہم اور بڑی تبدیلی کرنے کا اعلان


واٹس ایپ کانٹیکٹس سسٹم کو مکمل طور پر تبدیل کیا جا رہا ہے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں ایک اہم اور بڑی تبدیلی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے واٹس ایپ کانٹیکٹس کے سسٹم کو مکمل طور پر تبدیل کیا جا رہا ہے۔
ابھی واٹس ایپ میں بنیادی طور پر وہی کانٹیکٹس محفوظ ہوتے ہیں جو آپ کے پرائمری فون محفوظ ہوتے ہیں، دیگر لنکڈ ڈیوائسز میں واٹس ایپ کانٹیکٹس کو محفوظ کرنا ممکن نہیں۔ اگر فون گم یا خراب ہو جائے تو پھر واٹس ایپ میں ان کانٹیکٹس کو دوبارہ محفوظ کرنا پڑتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اب واٹس ایپ میں کانٹیکٹ منیجر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
اس تبدیلی کے بعد تمام کانٹیکٹس براہ راست ایپ میں محفوظ ہوں گے اور فون گم ہونے یا تبدیل کرنے پر آپ کو انہیں دوبارہ محفوظ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
کمپنی کے مطابق کانٹیکٹس محفوظ کرنے کا یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں میں پہلے واٹس ایپ ویب اور اس کی ونڈوز ایپ کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ اس کے بعد بتدریج دیگر لنکڈ ڈیوائسز میں بھی کانٹیکٹس کو محفوظ کرنا ممکن ہو جائے گا۔
واٹس ایپ کے مطابق اس تبدیلی کے لیے نئی ٹیکنالوجی آئیڈنیٹی پروف لنکڈ اسٹوریج (آئی پی ایل ایس) کو استعمال کیا جائے گا۔ اس ٹیکنالوجی کے تحت واٹس ایپ میں محفوظ نام اور نمبر انکرپٹڈ ہوں گے اور صرف آپ کو ہی ان تک رسائی حاصل ہوگی۔

Recent Posts

دلجیت دوسانجھ نے ہمیں عالمی بل بورڈز پر پہنچایا، کرینہ کپور خان کا خراج تحسین

ہم دلجیت دوسانجھ کے بہت بڑے فین ہیں اور یہ سب لوگ جانتے ہیں، اداکارہ…

23 mins ago

ٹک ٹاکر مناہل ملک کی وائرل نازیبا ویڈیوز پر مشی خان کی تنقید

مشی خان نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکرز اپنی فیملی اور ماحول کا خیال رکھیں…

31 mins ago

گجنی 2 کی ہندی اور تامل میں شوٹنگ ایک ساتھ ہوگی

عامر خان اور سوریہ دونوں ہی فلم کے ری میک کے طور پر کرنے کے…

42 mins ago

عمران خان نے فضل الرحمان کے کردار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، شعیب شاہین

عمران خان نے نئے چیف جسٹس یحیی آفریدی کی تعیناتی پر نہیں بلکہ آئینی ترمیم…

51 mins ago

بشری کی رہائی، عمران خان اور وکلا کی ملاقات کا کل ہی بتادیا تھا، فیصل واوڈا

اللہ کا شکر ہے ہوا میں تیر نہیں چلاتا، سینیٹر فیصل واوڈا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر…

1 hour ago

ریلویز پولیس میں کڑے احتساب کا عمل جاری، 2 افسران نوکری سے برخاست

لاہور (قدرت روزنامہ)برخاست ہونے والے ملازمین میں کراچی ڈویژن کے آفس سپرنٹنڈنٹ فیض رسول اور…

1 hour ago