بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا،بشریٰ بی بی کی رہائی گیٹ نمبر 5سے کی گئی ۔رہائی کا عمل سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں مکمل کیا گیا، بشریٰ بی بی سخت سکیورٹی حصار میں جیل سے روانہ ہو گئیں،پارٹی کارکنوں کی جانب سے بشریٰ بی بی کی گاڑی پر گل پاشی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کے معاملے پر وکلا خالد یوسف اور رائے سلمان امجد عدالت میں پیش ہوئے، وکلا، ضامن اور گواہان سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوئے،بشریٰ بی بی کے ضمانتی مچلکے سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں جمع کرائے گئے، بشریٰ بی بی کاضمانتی مچلکہ ملک طارق محمود نون نے دیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کر دی گئی،جج شاہ رخ ارجمند نے بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار پر دستخط کردیئے۔عدالتی عملہ روبکار لے کراڈیالہ جیل پہنچا، رہائی کی روبکار ملنے کے بعد جیل انتطامیہ نے بشریٰ بی بی کو رہا کردیا۔

Recent Posts

بشری کی رہائی، عمران خان اور وکلا کی ملاقات کا کل ہی بتادیا تھا، فیصل واوڈا

اللہ کا شکر ہے ہوا میں تیر نہیں چلاتا، سینیٹر فیصل واوڈا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر…

10 mins ago

ریلویز پولیس میں کڑے احتساب کا عمل جاری، 2 افسران نوکری سے برخاست

لاہور (قدرت روزنامہ)برخاست ہونے والے ملازمین میں کراچی ڈویژن کے آفس سپرنٹنڈنٹ فیض رسول اور…

16 mins ago

قاضی فائز کے بغیر 26ویں آئینی ترمیم ممکن نہیں تھی، بلاول بھٹو

کالے سانپ کے نام پر پورا عمل متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، چیئرمین پی…

40 mins ago

حکومت اور پی پی نے جسٹس منصور کو ہی چیف جسٹس بنانے کا یقین دلایا تھا، جے یو آئی

ہمارے سینیٹر کو بھی لاپتا کیا گیا، حکومت نے آخری رات اپنا اصل مسودہ کابینہ…

52 mins ago

سانگھڑ میں دریافت تیل و گیس کے کنویں سے پیداوار شروع

’’بلوچ 2‘‘کنویں سے 350 بیرل یومیہ تیل اور 50 لاکھ ایم ایم ایس سی ایف…

1 hour ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کیلئے میڈیکل…

1 hour ago