شراب میں کیا چیز ڈال دی جائے تو وہ حلال ہو جاتی ہے؟ جمیعت علمائے اسلام کے رہنما نے حیران کن بات بتا دی
صحافی نے سوال پوچھا کہ اور کیا چیز ڈالیں کہ شراب جائز ہو جائے گی . اس پر مولانا صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ یہ تو پورا سسٹم ہے، آپ کسی وقت مدرسے میں آجائیں تو آپ کو دکھا دیتے ہیں . اس سوال پر "کیا آپ چاہتے ہیں کہ شراب کو جائز قرار دے دیا جائے؟" رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ انہوں نے کمیٹی میں یہ بات مثال کے طور پر کہی تھی . یہ بات چل رہی تھی کہ مولوی بھنگ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، بھنگ کا پیچھا چھوڑ دیں . اس پر میں نے کہا تھا کہ اللہ نے ایک چیز حرام کی ہے تو ہم مولوی تو اس کو حلال نہیں کرسکتے، کوئی حکمت عملی بنا لواور علما سے طریقہ پوچھ لو، اس پر مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر شراب کے پیالے میں مچھلی ڈال دو تو وہ شراب نہیں رہے گی بلکہ سرکہ بن جائے گاجو کہ جائز ہے . انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف صرف باتیں کی جاتی ہیں لیکن عملی کام نہیں ہو رہا، پورے پاکستان کے نوجوان میں منشیات تیزی سے پھیل رہی ہیں، یہ خاموش دہشت گردی ہے جس کے خلاف ہم سب کو آواز اٹھانا ہوگی . . .