شراب میں کیا چیز ڈال دی جائے تو وہ حلال ہو جاتی ہے؟ جمیعت علمائے اسلام کے رہنما نے حیران کن بات بتا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علماء اسلام کے رکنِ قومی اسمبلی اور چیئرمین انسدادِ منشیات کمیٹی مولانا صلاح الدین ایوبی کا کہنا ہے کہ اگر شراب میں مچھلی ڈال دی جائے تو وہ جائز ہوجاتی ہے۔صحافی اعزاز سید کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مولانا صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ اگر شراب میں مچھلی ڈال دی جائے تو وہ شراب نہیں رہے گی بلکہ سرکہ بن جائے گی جس کے بعد اس
کو پینا جائز ہوگا۔ صحافی نے سوال پوچھا کہ اور کیا چیز ڈالیں کہ شراب جائز ہو جائے گی۔ اس پر مولانا صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ یہ تو پورا سسٹم ہے، آپ کسی وقت مدرسے میں آجائیں تو آپ کو دکھا دیتے ہیں۔اس سوال پر “کیا آپ چاہتے ہیں کہ شراب کو جائز قرار دے دیا جائے؟” رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ انہوں نے کمیٹی میں یہ بات مثال کے طور پر کہی تھی۔ یہ بات چل رہی تھی کہ مولوی بھنگ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، بھنگ کا پیچھا چھوڑ دیں ۔ اس پر میں نے کہا تھا کہ اللہ نے ایک چیز حرام کی ہے تو ہم مولوی تو اس کو حلال نہیں کرسکتے، کوئی حکمت عملی بنا لواور علما سے طریقہ پوچھ لو، اس پر مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر شراب کے پیالے میں مچھلی ڈال دو تو وہ شراب نہیں رہے گی بلکہ سرکہ بن جائے گاجو کہ جائز ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف صرف باتیں کی جاتی ہیں لیکن عملی کام نہیں ہو رہا، پورے پاکستان کے نوجوان میں منشیات تیزی سے پھیل رہی ہیں، یہ خاموش دہشت گردی ہے جس کے خلاف ہم سب کو آواز اٹھانا ہوگی۔

Recent Posts

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

4 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

16 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

22 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

25 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago