اقوام متحدہ فلسطین و کشمیرکے مسلمانوں کوحق دلانے میں کردار ادا کرے:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کوحق دلانے میں کردار ادا کرے .
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اقوام متحدہ سے منسوب دن پر پیغام میں کہا کہ اقوامِ متحدہ امن، انسانی حقوق اور ترقی کے لئے امید کی کرن ہے- اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں غربت، جہالت اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کی ہے .

اقوام متحدہ سے منسوب دن یکجہتی، امن اور تعاون کی اہمیت کا اعادہ کرتا ہے .
انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے بنیادی مقاصد سے گہری وابستگی رکھتا ہے . ذمہ دار اور سرگرم رکن کی حیثیت سے پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کی ہے . پاکستان اقوام متحدہ کے پلیٹ فارمز پر عالمی امن اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا .

. .

متعلقہ خبریں