ایم این اے ریاض فتیانہ کے لاپتا بیٹے احسن ریاض گھر پہنچ گئے


پی ٹی آئی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی احسن ریاض فتیانہ کو 8 اکتوبر کو اغوا کرلیا گیا تھا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کے 16 دن سے لاپتا بیٹے و سابق رکن پنجاب اسمبلی احسن ریاض فتیانہ گھر پہنچ گئے .
 احسن ریاض فتیانہ کو 8 اکتوبر کو اغوا کرلیا گیا تھا انہیں تلاش کیا گیا مگر کہیں نہیں ملے اور کچھ پتا نہیں چلا .

احسن ریاض کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں والدہ کے بیان پر درج ہوا تھا، احسن ریاض فتیانہ آج اچانک گھر واپس پہنچ گئے .
احسن ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے ان کے گھر پہنچنے کی تصدیق کردی ہے .

. .

متعلقہ خبریں