گجنی 2 کی ہندی اور تامل میں شوٹنگ ایک ساتھ ہوگی


عامر خان اور سوریہ دونوں ہی فلم کے ری میک کے طور پر کرنے کے حق میں نہیں ہیں
ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی فلمساز ایلو اروند نے بالی ووڈ کی سپرہٹ فلم ’’گجنی‘‘ کے سیکوئیل کا اشارہ دے دیا۔
ایلو اروند نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی مشہور فلم گجنی کے سیکوئیل کا ہندی اور تامل زبان میں ایک ساتھ شوٹنگ کا اظہار کیا ہے۔
فلمساز کا کہنا ہے کہ ’’گجنی 2‘‘ کو ایک ہی وقت میں ہندی اور تامل دونوں زبانوں میں بنایا جائے گا اور دونوں فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہوں گی۔ اداکار عامر خان اور سوریہ مبینہ طور پر اسکرپٹ کو حتمی شکل دینے کےلیے پروڈیوسر ایلو اروند سے بات چیت کررہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان اور تامل فلموں کے ہیرو سوریہ کو اپنی ہٹ فلم گجنی 2 کا آئیڈیا پسند آیا ہے اور دونوں ہی اداکار فلم کے سیکوئیل میں کام کرنے کےلیے راضی ہوگئے ہیں۔ فلمساز ایلو اروند کا ارادہ ہے کہ فلم کے ہندی اور تامل ورژن کی شوٹنگ ایک ہی وقت میں شروع کی جائے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں پروڈکشن کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عامر خان بھی گجنی 2 کی تیاری کے حوالے سے کچھ عرصے سے ایلو اروند کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ اداکار فلم کے تامل ورژن کے ری میک پر کام کرنے کے بجائے تازہ اسکرپٹ کے طور پر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔
عامر خان اور سوریہ دونوں ہی کسی فلم کے ری میک کے طور پر کام کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ ان پر ری میک کا ٹیگ لگ جائے۔ اس لیے ایلو اروند اور مدھو منتینا نے دونوں زبانوں میں گجنی 2 کی ایک ساتھ شوٹنگ کا حل نکالا ہے۔ جس کے لیے ایک ہی شیڈول اور ایک ساتھ بڑی اسکرین پر پیش کرنے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
فلمساز کے مطابق اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوتا ہے تو گجنی 2 کا خاکہ 2025 کے وسط تک مکمل ہوجائے گا۔ عامر خان اور سوریہ دونوں نے ہی ابتدائی طور پر حامی بھرلی ہے اور اب سب کچھ فائنل اسکرپٹ پر منحصر ہے۔
گجنی فلم کا تامل ورژن 2005 میں ریلیز ہوا تھا، جس میں سوریہ اور آسین نے اداکاری کی تھی، جبکہ 2008 میں عامر خان کی فلم گجنی کا ہندی ورژن پردۂ اسکرین پر سامنے آیا تھا جس نے باکس آفس پر بے پناہ کامیابی حاصل کی تھی۔

Recent Posts

بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے روبکار موصول ہونے کے بعد قانونی کارروائی مکمل کرکے بشری بی…

1 hour ago

وزیراعظم کی ٹیکس نظام کو موثر بنانے کے لیے ایف بی آر کو جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت

وزیراعظم نے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) کی تعمیر نو کے لیے لائحہء عمل تشکیل…

1 hour ago

دلجیت دوسانجھ نے ہمیں عالمی بل بورڈز پر پہنچایا، کرینہ کپور خان کا خراج تحسین

ہم دلجیت دوسانجھ کے بہت بڑے فین ہیں اور یہ سب لوگ جانتے ہیں، اداکارہ…

2 hours ago

ٹک ٹاکر مناہل ملک کی وائرل نازیبا ویڈیوز پر مشی خان کی تنقید

مشی خان نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکرز اپنی فیملی اور ماحول کا خیال رکھیں…

2 hours ago

عمران خان نے فضل الرحمان کے کردار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، شعیب شاہین

عمران خان نے نئے چیف جسٹس یحیی آفریدی کی تعیناتی پر نہیں بلکہ آئینی ترمیم…

2 hours ago

بشری کی رہائی، عمران خان اور وکلا کی ملاقات کا کل ہی بتادیا تھا، فیصل واوڈا

اللہ کا شکر ہے ہوا میں تیر نہیں چلاتا، سینیٹر فیصل واوڈا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر…

3 hours ago