دلجیت دوسانجھ نے ہمیں عالمی بل بورڈز پر پہنچایا، کرینہ کپور خان کا خراج تحسین


ہم دلجیت دوسانجھ کے بہت بڑے فین ہیں اور یہ سب لوگ جانتے ہیں، اداکارہ
ممبئی(قدرت روزنامہ)معروف بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنے پسندیدہ بین الاقوامی کولیبوریشن کا ذکر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی سب سے بہترین کولیبوریشن دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم “کریو” کے گانے “نینا” پر تھی۔ کرینہ نے دلجیت کی موسیقی اور ان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو سراہتے ہوئے کہا، “ہم دلجیت دوسانجھ کے بہت بڑے فین ہیں اور یہ سب جانتے ہیں۔”
کرینہ کپور نے مزید کہا کہ دلجیت دوسانجھ نے گانے “نینا” اور پنجابی موسیقی کو عالمی بل بورڈز تک پہنچا دیا ہے، دلجیت نے اپنے ثقافتی اور موسیقی کے جڑوں سے جڑے رہ کر عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کی ہے اور یہی چیز انہیں خاص بناتی ہے۔
دلجیت دوسانجھ نے بھی کئی مواقع پر کرینہ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں۔ ایک دلچسپ واقعہ انانت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں پیش آیا جہاں دلجیت نے اسٹیج پر کرینہ کا ہاتھ پکڑ کر مذاقاً کہا، “ہوئے گی ریحانہ، ہوئے گی بیونسے، ساڈی تے اے ہی ریحانہ، اے ہی بیونسے!”
کرینہ کے کام کے محاذ پر، وہ حال ہی میں “بکنگھم مرڈرز” میں نظر آئیں جو ان کے پروڈکشن ڈیبیو کی فلم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ آنے والی فلم “سنگھم اگین” میں بھی جلوہ گر ہوں گی، جو دیوالی 2024 پر ریلیز ہوگی۔

Recent Posts

وزیراعظم کی ٹیکس نظام کو موثر بنانے کے لیے ایف بی آر کو جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت

وزیراعظم نے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) کی تعمیر نو کے لیے لائحہء عمل تشکیل…

2 mins ago

ٹک ٹاکر مناہل ملک کی وائرل نازیبا ویڈیوز پر مشی خان کی تنقید

مشی خان نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکرز اپنی فیملی اور ماحول کا خیال رکھیں…

35 mins ago

گجنی 2 کی ہندی اور تامل میں شوٹنگ ایک ساتھ ہوگی

عامر خان اور سوریہ دونوں ہی فلم کے ری میک کے طور پر کرنے کے…

45 mins ago

عمران خان نے فضل الرحمان کے کردار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، شعیب شاہین

عمران خان نے نئے چیف جسٹس یحیی آفریدی کی تعیناتی پر نہیں بلکہ آئینی ترمیم…

55 mins ago

بشری کی رہائی، عمران خان اور وکلا کی ملاقات کا کل ہی بتادیا تھا، فیصل واوڈا

اللہ کا شکر ہے ہوا میں تیر نہیں چلاتا، سینیٹر فیصل واوڈا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر…

1 hour ago

ریلویز پولیس میں کڑے احتساب کا عمل جاری، 2 افسران نوکری سے برخاست

لاہور (قدرت روزنامہ)برخاست ہونے والے ملازمین میں کراچی ڈویژن کے آفس سپرنٹنڈنٹ فیض رسول اور…

2 hours ago