وزیراعظم کی ٹیکس نظام کو موثر بنانے کے لیے ایف بی آر کو جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت


وزیراعظم نے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) کی تعمیر نو کے لیے لائحہء عمل تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم نے ٹیکس کے نظام کو مزید موثر بنانے کے لیے ایف بی آر کو جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں اصلاحات کی پیش رفت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ایف بی آر کے افسران کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے اور اسے مؤثر طور پر بروئے کار لانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔
وزیراعظم نے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (PRAL) کی تعمیر نو کے لیے لائحہء عمل تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملک میں ٹیکس کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی اہم ہے۔
وزیراعظم نے ملک میں اسمگلنگ کی روک تھام کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ ایف بی آر میں ٹیکس دہندگان کے لیے دوستانہ ماحول فراہم کیا جائے۔
وزیراعظم نے متعلقہ افسران کو تمام ایف بی آر اصلاحات کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
facebook

Recent Posts

پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

لاہور (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عبید اللہ گورگیج کی کامیابی کا نوٹیفکیشن…

11 mins ago

بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےبجلی کی قیمت میں 86…

19 mins ago

شہریار کا قرآن پاک کا حافظ ہونا مجھے سب سے زیادہ بھایا، وینا ملک کا انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ و ماڈل ویناملک ان دنوں ٹک ٹاکر شہریار چوہدری کے ساتھ تعلق…

21 mins ago

22سالہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی ، ایف آئی آر میں شوہر اور 2 بہنوئی نامزد

جامشورو(قدرت روزنامہ)کوٹری میں 22 سالہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے معاملے میں اہم پیشرفت…

37 mins ago

بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، سیکیورٹی ہائی الرٹ

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے روبکار موصول ہونے کے بعد قانونی کارروائی مکمل کرکے بشری بی…

3 hours ago

دلجیت دوسانجھ نے ہمیں عالمی بل بورڈز پر پہنچایا، کرینہ کپور خان کا خراج تحسین

ہم دلجیت دوسانجھ کے بہت بڑے فین ہیں اور یہ سب لوگ جانتے ہیں، اداکارہ…

3 hours ago