بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےبجلی کی قیمت میں 86 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ برائے اگست 2024 کے معاملے سماعت ہوئی اور اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 86 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی جبکہ سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 57 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی۔نیپرا نے اس درخواست پر 26 ستمبر 2024 کوعوامی سماعت کی تھی اور اس سے قبل جولائی کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 37 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ اگست کے بلوں میں چارج کیا گیا تھا۔نیپرا نے بتایا کہ اگست کا ایف سی اے جولائی کی نسبت صارفین سے مزید 49 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا، یہ ریلیف صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں دیا جائے گا اور جن صارفین کو بل موصول ہو چکے ہیں انہیں یہ ریلیف نومبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔مزید بتایا کہ اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر ہوگا اور کے-الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہو گا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کی بھی رہائی ہو جائے گی ، جمعیت علما اسلام ف کے رہنما کا بیان

چنیوٹ(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ…

3 mins ago

جمعیت علمائے اسلام کا جمعے کو یوم تشکر منانے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) پاکستان کے ترجمان اسلم غوری…

14 mins ago

پاکستان کی پچز پر کھیل کر مستقبل میں فائدہ ہوگا، انگلش بیٹر کی میڈیا ٹاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر جیمی سمتھ نے کہا ہے کہ پاکستان…

56 mins ago

پاکستانی سپنر ساجد خان کا راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کے بارے میں دلچسپ بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ گیند سپن ضرور…

1 hour ago

آئینی ترمیم سے جسٹس منصور کا راستہ رُکا ، رانا ثنا اللہ کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ آئینی…

1 hour ago

سکول وین حادثے میں 2 بچے جاں بحق ، وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوٹلی ستیاں میں سکول وین حادثے…

2 hours ago