پاکستانی سپنر ساجد خان کا راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کے بارے میں دلچسپ بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ گیند سپن ضرور ہوا لیکن انگلینڈ کے بیٹرز نے غلط شاٹس بھی کھیلے۔راولپنڈی میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ساجد خان کا کہنا تھا کہ پچ بنانے کا کریڈٹ سلیکشن کمیٹی کو جاتا ہے۔

قومی ٹیم کے اسپنر نے کہا کہ پہلا اوور کروانے کا پلان مجھے مینجمنٹ نے پہلے ہی دے رکھا تھا۔ نعمان علی نے دوسرا اوور تب کروایا جب میرے اوور میں گیند نے کافی اسپن کیا۔ نعمان علی تجربہ کار ہیں، ان کے ساتھ باؤلنگ کروا کر سیکھنے کو ملتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی ایک طرف کی باؤنڈری چھوٹی ہے۔واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کے ہیرو ساجد خان نے پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی انگلش بیٹرز کو پریشان کیے رکھا۔ انہوں نے 128 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Recent Posts

ہمیں نامزد چیف جسٹس سے نہیں، آئینی ترمیم کی منظوری کے طریقہ کار سے مسئلہ ہے، علی محمد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ…

50 mins ago

بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کی بھی رہائی ہو جائے گی ، جمعیت علما اسلام ف کے رہنما کا بیان

چنیوٹ(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

جمعیت علمائے اسلام کا جمعے کو یوم تشکر منانے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) پاکستان کے ترجمان اسلم غوری…

2 hours ago

پاکستان کی پچز پر کھیل کر مستقبل میں فائدہ ہوگا، انگلش بیٹر کی میڈیا ٹاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر جیمی سمتھ نے کہا ہے کہ پاکستان…

2 hours ago

آئینی ترمیم سے جسٹس منصور کا راستہ رُکا ، رانا ثنا اللہ کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ آئینی…

3 hours ago

سکول وین حادثے میں 2 بچے جاں بحق ، وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوٹلی ستیاں میں سکول وین حادثے…

3 hours ago