بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کی بھی رہائی ہو جائے گی ، جمعیت علما اسلام ف کے رہنما کا بیان

چنیوٹ(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 26ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں شامل تھی، جبکہ بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان بھی آج نہیں تو کل رہا ہوجائیں گے۔

پنجاب کے شہر چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آئینی ترمیم میں پی ٹی آئی مکمل طور پر ہمارے ساتھ تھی، یہاں تک کہ ہم نے سب چیزیں طے ہونے کے بعد پورا مسودہ پی ٹی آئی کو فراہم کیا تھا۔سیکریٹری جے یو آئی نے کہا کہ عمران خان کے علاوہ تمام قیادت نے مسودے پر کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں کیا تھا بلکہ اسے مکمل درست قرار دیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کے جیلوں میں ہونے کی وجہ سے ہم نے خود انہیں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے سے روکا تھا۔

Recent Posts

ہمیں نامزد چیف جسٹس سے نہیں، آئینی ترمیم کی منظوری کے طریقہ کار سے مسئلہ ہے، علی محمد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

جمعیت علمائے اسلام کا جمعے کو یوم تشکر منانے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) پاکستان کے ترجمان اسلم غوری…

2 hours ago

پاکستان کی پچز پر کھیل کر مستقبل میں فائدہ ہوگا، انگلش بیٹر کی میڈیا ٹاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر جیمی سمتھ نے کہا ہے کہ پاکستان…

3 hours ago

پاکستانی سپنر ساجد خان کا راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کے بارے میں دلچسپ بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ گیند سپن ضرور…

3 hours ago

آئینی ترمیم سے جسٹس منصور کا راستہ رُکا ، رانا ثنا اللہ کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ آئینی…

3 hours ago

سکول وین حادثے میں 2 بچے جاں بحق ، وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوٹلی ستیاں میں سکول وین حادثے…

3 hours ago