ہمیں نامزد چیف جسٹس سے نہیں، آئینی ترمیم کی منظوری کے طریقہ کار سے مسئلہ ہے، علی محمد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہمیں جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی سے کوئی مسئلہ نہیں بلکہ حکومت کی جانب سے آئینی ترامیم جس طرح سے کی گئیں اس پر ہمارا اعتراض ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا چیف جسٹس بننا ہمارے صوبے خیبر پختونخوا کے لیے فخر کی بات ہے ، ہم اُمید کرتے ہیں نئے چیف جسٹس انصاف کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے آئینی ترامیم کی گئیں اس سے سپریم کورٹ کی طاقت کو کم کیا گیا ہے، ہم ججز اور وکلاء سے اپیل کرتے ہیں کہ عدلیہ کو مضبوط کریں ، عدلیہ کمزور ہو تو ملک بنانا ری پبلک بن جاتا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کو کسی ڈیل کی وجہ سے رہائی نہیں ملی، ہم ڈیل کے الزامات کو یکسر رد کرتے ہیں۔ انہو ں نے سوال اٹھا یا کہ بشری بی بی گھریلو خاتون ہیں ان کی رہائی میں بھلا کیا ڈیل ہو سکتی ہے ؟، ا ن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم امید کر رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کی بھی رہائی ہو۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کی بھی رہائی ہو جائے گی ، جمعیت علما اسلام ف کے رہنما کا بیان

چنیوٹ(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ…

38 mins ago

جمعیت علمائے اسلام کا جمعے کو یوم تشکر منانے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) پاکستان کے ترجمان اسلم غوری…

49 mins ago

پاکستان کی پچز پر کھیل کر مستقبل میں فائدہ ہوگا، انگلش بیٹر کی میڈیا ٹاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر جیمی سمتھ نے کہا ہے کہ پاکستان…

2 hours ago

پاکستانی سپنر ساجد خان کا راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کے بارے میں دلچسپ بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ گیند سپن ضرور…

2 hours ago

آئینی ترمیم سے جسٹس منصور کا راستہ رُکا ، رانا ثنا اللہ کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ آئینی…

2 hours ago

سکول وین حادثے میں 2 بچے جاں بحق ، وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوٹلی ستیاں میں سکول وین حادثے…

2 hours ago