عمران خان کی وکلا سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کی سکیورٹی تھریٹس کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل کے حوالے سے وزارت داخلہ کو ملنے والی سکیورٹی تھریٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق خان نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کی وکلا سے ملاقات پر پابندی سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے اڈیالہ جیل کے حوالے سے وزارت داخلہ کو موصول ہونےوالے سکیورٹی تھریٹس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ وزارت داخلہ کا باخبر افسر سکیورٹی تھریٹس کے ریکارڈ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ پیش کریں جس کی بنیاد پرپنجاب حکومت نے جیل ملاقاتوں پرپابندی لگائی۔
دوسری جانب ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوآج پھر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور اٹارنی جنرل آفس کو عدالتی معاونت کے لئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

Recent Posts

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ٹیسٹ میچ میں 2…

3 mins ago

فیض حمید کا ٹرائل ابھی شروع نہیں ہوا، خواجہ آصف

فریم ورک بنانا پڑے گا کہ کون سا معاملہ آئینی ہے اور اس کو آئینی…

9 mins ago

اے این ایف آپریشنز میں ایک کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کاا عتراف کرلیا راولپنڈی(قدرت…

16 mins ago

پنجاب حکومت کا ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑ پر گندم کاشت کرنے کا ہدف مقرر

صوبے میں سرکاری زرعی اراضی پر گندم کی کاشت لازمی قرار دے دی گئی لاہور(قدرت…

28 mins ago

بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کس طرح بنے تھے ؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فل کورٹ ریفرنس میں واقعہ سنا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قاضی فائز عیسیٰ نے بطور چیف جسٹس اپنے آخری روز فل کورٹ…

34 mins ago

عافیہ صدیقی کیس میں حکومت وفد امریکا بھیجے گی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

امریکا کے ساتھ پریزنر ٹرانسفر ایگریمنٹ (پی ٹی اے) کا پرپوزل شیئر کر دیا ہے،…

36 mins ago