ان کے بغیر ڈرامے نامکمل ہوتے تھے۔۔۔مشہور شوبز خواتین جنہیں اب چھوٹے موٹے کرداروں کے لئے بھی کوئی نہیں پوچھتا
. ایک دور میں جن کے بغیر ڈرامے نا مکمل ہوتے تھے وہ اب انتظار ہی کرتے رہ جاتے ہیں کہ کب انہیں دوبارہ کوئی چانس ملے اور وہ اسکرین کا حصہ بنیں لیکن لگتا ہے کہ لوگ انہیں بھلا چکے ہیں . سلمیٰ ظفر اداکارہ سلمیٰ ظفر کچھ سال پہلے ہر ڈرامے میں ماں یا چچی ، خالہ کے کرداروں میں نظر آتی تھیں اور جان ڈال دیتی تھیں . . . لیکن پھر انہوں نے آواز اٹھائی اس بات پر کہ انہیں پیسے نہیں ملے . . . جویریہ اور سعود نے تو اس معاملے سے ہاتھ کھینچ لیا لیکن سلمیٰ ظفر کا کیرئیر بھی بہت متاثر ہوا . . . وہ جیولری بیچتی ہیں اب آن لائن . . . لیکن انڈسٹری میں انہیں کافی وقت سے کسی بھی ڈرامے میں نہیں دیکھا گیا . . . یہ وہی نام ہے جنہیں عمر شریف مرحوم نے اپنے اسٹیج ڈرامے میں بیوی بنایا اور خود بھی بوڑھے بنے . . . ان کا کہنا تھا کہ سلمیٰ ظفر بہت کمال اداکارہ ہیں . سعدیہ امام اداکارہ سعدیہ امام تو ایسا گئیں پردیس کہ واپس آنے کا کوئی ارادہ ہی نہیں . . . وہ اپنی بیٹی اور شوہر کے ساتھ ہیں لیکن جانے سے پہلے بھی انہوں نے بہت کہا تھا کہ انہیں کوئی شو مل جائے لیکن ایسا ہوا نہیں . . . اب تو لگتا ہے کہ لوگ انہیں آہستہ آہستہ بھول جائیں گے . . . لیکن سعدیہ امام خود اعتماد ہیں کہ سب صحیح ہوجائے گا اور ایک دن وہ واپس مین لیڈ میں آنے لگیں گی- سبرین حسبانی کامیاب ترین اداکارہ سبرین حسبانی بھی اسکرین سے ایسی غائب ہوئیں کہ کوئی نشان تک نہیں چھوڑا . . . ڈرامہ انڈسٹری میں ان کو کامیاب ترین اداکارہ کہنا غلط نہیں ہوگا . . . لیکن سبرین کو زندگی الگ کرنی تھی اور یہ ان کا منصوبہ نہیں تھا . . . اس لئے وہ شادی کے بعد میاں اور بچے میں ہی مصروف ہیں . . . . .