عافیہ صدیقی کیس میں حکومت وفد امریکا بھیجے گی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل


امریکا کے ساتھ پریزنر ٹرانسفر ایگریمنٹ (پی ٹی اے) کا پرپوزل شیئر کر دیا ہے، نمائندہ وزارت خارجہ نے عدالت کو آگاہ کیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ حکومت عافیہ صدیقی کیس میں وفد امریکا بھیجے گی جس میں سابق اور موجودہ پارلیمنٹیرینز، سینیٹرز اور ریٹائرڈ یا حاضر سروس آرمی آفیشلز، ڈاکٹرز اور فوزیہ صدیقی شامل ہوں گے۔
وزارت خارجہ کے نمائندے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزارت خارجہ نے امریکا کے ساتھ پریزنر ٹرانسفر ایگریمنٹ (پی ٹی اے) کا پرپوزل شیئر کر دیا ہے۔
ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحتیابی اور وطن واپس لانے سے متعلق فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل، نمائندہ وزارت خارجہ، فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق اور عدالتی معاون زینب جنجوعہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالتی معاون زینب جنجوعہ نے کہا کہ ڈاکٹر فوزیہ کی بھی درخواست ہے میرا بھی یہ خیال ہے عافیہ صدیقی کا میڈیکل چیک اَپ کروایا جائے جبکہ سرکاری وکیل نے بتایا کہ وزیراعظم نے وفد امریکا بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے استفسار کیا کہ وزارت خارجہ کیا کر سکتا ہے اور پی ٹی اے سے متعلق جواب کب تک آ جائے گا؟ نمائندہ وزارت خارجہ نے کہا کہ ممکن ہے جلد جواب آ جائے۔ زینب جنجوعہ نے کہا کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور فیملی کی درخواست ہے عافیہ صدیقی کے لیے ڈاکٹرز پاکستان سے بھیجے جائیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

کراچی میں اتوار تک شدید گرمی اور موسم خشک رہے گا

دن کے پہلے نصف میں سمندری ہوائیں مکمل فعال رہ سکتی ہیں، بلوچستان کی گرم…

13 mins ago

بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، مخالفین بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں: بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کاکہنا ہے کہ بشریٰ بی…

30 mins ago

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

چیف جسٹس فائز عیسی نے عدلیہ میں مداخلت پر شترمرغ کی طرح سر ریت میں…

31 mins ago

بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کا آج پشاور میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

پشاور ( قدرت روزنامہ ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

36 mins ago

وفاق کی کے پی و سندھ کو سیف سٹی منصوبے میں مدد کی پیشکش، پی پی نے بیان کو سیاسی قرار دیدیا

پیپلز پارٹی نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران دیے گئے…

38 mins ago

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کی لیجنڈری گلوکارہ ریشماں کے مشہور کلاسیکل گیت ’’اکھیاں دے کول‘‘…

48 mins ago