ضلع خیبر میں پولیس سٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید

خیبر(قدرت روزنامہ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال کے مطابق تھانہ ملاگوری ضلع خیبر کا دور افتادہ علاقہ ہے جہاں قریبی پہاڑوں میں دہشتگردوں نے گھات لگاکر تھانہ ملاگوری کی عمارت پر فائرنگ کردی۔
ڈی پی او نے کہا کہ فائرنگ میں سنائپر گن اور خودکار اسلحہ استعمال کیا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار ثاقب خان موقع پر شہید ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہوگئے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس نے ہائی الرٹ جاری کرکے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کر رکھی ہیں اور دہشتگردوں کا تعاقب جاری ہے۔
دوسری جانب بنوں کے علاقے بکا خیل میں بھی پولیس سٹیشن پر رات گئے دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا اور جوابی فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔

Recent Posts

کراچی میں اتوار تک شدید گرمی اور موسم خشک رہے گا

دن کے پہلے نصف میں سمندری ہوائیں مکمل فعال رہ سکتی ہیں، بلوچستان کی گرم…

14 mins ago

بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، مخالفین بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں: بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کاکہنا ہے کہ بشریٰ بی…

32 mins ago

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا

چیف جسٹس فائز عیسی نے عدلیہ میں مداخلت پر شترمرغ کی طرح سر ریت میں…

32 mins ago

بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کا آج پشاور میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

پشاور ( قدرت روزنامہ ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

38 mins ago

وفاق کی کے پی و سندھ کو سیف سٹی منصوبے میں مدد کی پیشکش، پی پی نے بیان کو سیاسی قرار دیدیا

پیپلز پارٹی نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران دیے گئے…

40 mins ago

ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کی لیجنڈری گلوکارہ ریشماں کے مشہور کلاسیکل گیت ’’اکھیاں دے کول‘‘…

49 mins ago