ریشماں کے کلاسیکل گانے کے بھارتی ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کی لیجنڈری گلوکارہ ریشماں کے مشہور کلاسیکل گیت ’’اکھیاں دے کول‘‘ کے نئے بھارتی ورژن پر اداکار عدنان صدیقی کا ردعمل سامنے آگیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عدنان صدیقی نے بھارتی اداکارہ کریتی سینن کی نئی نیٹ فلیکس فلم ’’دو پتی‘‘ کے لیے ریشماں کے گانے کی چوری اور ریپ بنانے پر تنقید کا اظہار کرتے ہوئے اس گانے کو ’’ایک لیجنڈ کے کلاسک گانے کا بدتمیز رپ آف‘‘ قرار دیا ہے۔

فلم ’’دو پتی‘‘ کے اس گانے کو صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارتی صارفین کی جانب سے بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’تقلید خوش کن ہوسکتی ہے لیکن اس وقت نہیں جب اس کا مطلب کسی لیجنڈ کے کلاسک کو برباد کرنا ہو۔ براہ کرم ریشماں جی اور ان کی اس میراث کا کچھ احترام کریں جو وہ چھوڑ گئی ہیں‘‘۔

اداکار نے مزید کہا کہ ’’ان کی موسیقی اس وقار کے ساتھ پیش آنے کی مستحق ہے جس کا وہ استحقاق رکھتی ہیں، نہ کہ اسے بھونڈے طریقے سے گایا جائے‘‘۔

عدنان صدیقی کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے تائیدی کمنٹس کیے ہیں۔

فلم ’’دو پتی‘‘ کےلیے ریشماں کے گانے کو آئٹم سونگ کی طرز پر فلمایا گیا ہے، تاہم ٹی سیریز نے اس گانے کا کریڈٹ ریشماں کو ہی دیا ہے۔

Recent Posts

ہم اپوزیشن میں ہیں حکومت میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، فضل الرحمٰن

26 ویں آئینی ترمیم سے بحران پیدا نہیں ہو گا، مرضی کے فیصلے آئے تو…

9 mins ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ہوگئی

بشریٰ بی بی نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے پشاور(قدرت روزنامہ)سابق…

29 mins ago

ڈی آئی خان؛ فورسز کے قافلے پر فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ، 10 اہلکار شہید

درازندہ کے قریب نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے بھاری اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا…

44 mins ago

میں نے کہا تھا خان صاحب کی بہنوں کیلیے کوشش کروں گا اور آج ان کی ضمانت ہوگئی، فیصل واوڈا

بکاؤ اور بھگوڑی پی ٹی آئی کی لیڈر شپ جب اپنے لیڈر خان کی بہنوں…

1 hour ago

اماراتی ویزا ایمنسٹی اسکیم میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر رہائش پزیر…

2 hours ago

مریم نواز سے بیلجیئم کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بیلجیئم کے سفیر چارلس…

2 hours ago