چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی، جسٹس منصور کا خط سامنے آگیا


چیف جسٹس فائز عیسی نے عدلیہ میں مداخلت پر شترمرغ کی طرح سر ریت میں دبائے رکھا، جسٹس منصور علی شاہ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جسٹس منصور علی شاہ کا فل کورٹ ریفرنس میں شرکت سے انکار پر مبنی خط منظر عام پر آگیا، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی۔
جسٹس منصور علی شاہ نے خط رجسٹرار سپریم کورٹ کے نام لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرا خط ریفرنس کے ریکارڈ پر رکھا جائے۔
خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا ہے کہ چیف جسٹس کا کردار لوگوں کے حقوق کا تحفط ہوتا ہے اور ایک چیف جسٹس نے عدلیہ کی آزادی کا تحفظ کرنا ہوتا ہے لیکن چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ پر بیرونی دباؤ کو نظر انداز کیا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس کی نظر میں عدلیہ کے فیصلوں کی کوئی قدر نہیں اور چیف جسٹس نے کہا کہ فیصلوں پر عمل درآمد نہ کیا جائے، چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے ساتھی ججز میں تفریق پیدا کی جس کے اثرات تا دیر عدلیہ پر رہیں گے۔
خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے مزید کہا کہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ عدالتی رواداری و ہم آہنگی کے لیے لازمی احترام قائم کرنے میں ناکام رہے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے آئینی حدود سے تجاوز کیا تو ان کے ریفرنس میں شرکت سے بھی انکار کیا اور ثاقب نثار کے ریفرنس میں عدم شرکت کی وجوہات بھی خط کے ذریعے بتائی تھیں۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے عدلیہ میں مداخلت کے بجائے دروازے مزید کھول دیے، چیف جسٹس فائز عیسی نے عدلیہ میں مداخلت پر شترمرغ کی طرح سر ریت میں دبائے رکھا۔

Recent Posts

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ہوگئی

بشریٰ بی بی نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے پشاور(قدرت روزنامہ)سابق…

19 mins ago

ڈی آئی خان؛ فورسز کے قافلے پر فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ، 10 اہلکار شہید

درازندہ کے قریب نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے بھاری اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا…

34 mins ago

میں نے کہا تھا خان صاحب کی بہنوں کیلیے کوشش کروں گا اور آج ان کی ضمانت ہوگئی، فیصل واوڈا

بکاؤ اور بھگوڑی پی ٹی آئی کی لیڈر شپ جب اپنے لیڈر خان کی بہنوں…

1 hour ago

اماراتی ویزا ایمنسٹی اسکیم میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر رہائش پزیر…

1 hour ago

مریم نواز سے بیلجیئم کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بیلجیئم کے سفیر چارلس…

1 hour ago

5آئی پی پیز سے معاہدے ختم، مزید8 بارے جلد خوشخبری سنائیں گے: عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ…

2 hours ago