کراچی میں اتوار تک شدید گرمی اور موسم خشک رہے گا


دن کے پہلے نصف میں سمندری ہوائیں مکمل فعال رہ سکتی ہیں، بلوچستان کی گرم و خشک ہوائیں بھی اثر انداز رہ سکتی ہیں
کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں تین دن تک شدید گرمی اور موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے کی گئی پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ شہر میں 3روز کے دوران گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے ۔ اسی سلسلے میں آج جمعہ تا اتوار کراچی کا موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے ۔
اِس دوران شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 تا 39 ڈگری رہنے کی توقع ہے جب کہ دن کے پہلے نصف میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر غیرفعال رہ سکتی ہیں۔ بلوچستان کی گرم وخشک ہوائیں بھی شہر پر اثرانداز رہ سکتی ہیں ۔
ہفتہ و اتوار کے روز نمی کا تناسب 40 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سےزیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔

Recent Posts

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ہوگئی

بشریٰ بی بی نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے پشاور(قدرت روزنامہ)سابق…

16 mins ago

ڈی آئی خان؛ فورسز کے قافلے پر فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ، 10 اہلکار شہید

درازندہ کے قریب نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے بھاری اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا…

31 mins ago

میں نے کہا تھا خان صاحب کی بہنوں کیلیے کوشش کروں گا اور آج ان کی ضمانت ہوگئی، فیصل واوڈا

بکاؤ اور بھگوڑی پی ٹی آئی کی لیڈر شپ جب اپنے لیڈر خان کی بہنوں…

1 hour ago

اماراتی ویزا ایمنسٹی اسکیم میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر رہائش پزیر…

1 hour ago

مریم نواز سے بیلجیئم کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بیلجیئم کے سفیر چارلس…

1 hour ago

5آئی پی پیز سے معاہدے ختم، مزید8 بارے جلد خوشخبری سنائیں گے: عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ…

2 hours ago