مہنگائی ختم کرنے کا نادر نسخہ ،پیٹرول کی قیمتیں 137سے سیدھی 70روپےپر لانےکی خبر آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جب تک ملک کا قرضہ نہیں اتر جاتا،وزیر وں، مشیروں کو دی جانے والی مراعات ختم اور ان کی تنخواہیں حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے فرمان کے مطابق مزدور کے برابر کر دی جائیں . گارنٹی دیتا ہوں مہنگائی ختم ہو جائے گی .

عوامی رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ منظور نہیں . حکومت کی غریب مار پالیسیاں مسترد کرتے ہیں . حکومت پٹرول کی قیمت دوبارہ 70روپے پر لائے . ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے کے ظالمانہ اضافے کے خلافے بلائے گئے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا . مجید غوری کا کہنا تھا کہ بے روزگای اور مہنگائی کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور اور مزدور مررہے ہیں . حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی . حکومت بے تحاشا مہنگائی اور ٹیکسوں کے ذریعے غریبوں کا خون چوس رہی ہے . نالائق وزیروں، مشیروں کو خوش کرنے کے لئے کروڑوں روپے کی نئی گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں . ان کے لو گوں کی بجلی مفت، پٹرول مفت، گیس مفت، رہائش گاہیں مفت اس لئے یہ مثالیں دیتے ہیں کہ دوسرے ملکوں سے پاکستان میں پٹرول تو بہت سستا ہے . جب تک ملک کا قرضہ نہیں اتر جاتا،وزیر وں، مشیروں کو دی جانے والی مراعات ختم اور ان کی تنخواہیں حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے فرمان کے مطابق مزدور کے برابر کر دی جائیں . گارنٹی دیتا ہوں مہنگائی ختم ہو جائے گی . . .

متعلقہ خبریں