مہنگائی ختم کرنے کا نادر نسخہ ،پیٹرول کی قیمتیں 137سے سیدھی 70روپےپر لانےکی خبر آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جب تک ملک کا قرضہ نہیں اتر جاتا،وزیر وں، مشیروں کو دی جانے والی مراعات ختم اور ان کی تنخواہیں حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے فرمان کے مطابق مزدور کے برابر کر دی جائیں۔گارنٹی دیتا ہوں مہنگائی ختم ہو جائے گی۔عوامی رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ منظور نہیں۔ حکومت کی غریب مار
پالیسیاں مسترد کرتے ہیں۔ حکومت پٹرول کی قیمت دوبارہ 70روپے پر لائے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے کے ظالمانہ اضافے کے خلافے بلائے گئے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مجید غوری کا کہنا تھا کہ بے روزگای اور مہنگائی کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور اور مزدور مررہے ہیں۔حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ حکومت بے تحاشا مہنگائی اور ٹیکسوں کے ذریعے غریبوں کا خون چوس رہی ہے۔ نالائق وزیروں، مشیروں کو خوش کرنے کے لئے کروڑوں روپے کی نئی گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں۔ان کے لو گوں کی بجلی مفت، پٹرول مفت، گیس مفت، رہائش گاہیں مفت اس لئے یہ مثالیں دیتے ہیں کہ دوسرے ملکوں سے پاکستان میں پٹرول تو بہت سستا ہے۔جب تک ملک کا قرضہ نہیں اتر جاتا،وزیر وں، مشیروں کو دی جانے والی مراعات ختم اور ان کی تنخواہیں حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے فرمان کے مطابق مزدور کے برابر کر دی جائیں۔گارنٹی دیتا ہوں مہنگائی ختم ہو جائے گی۔

Recent Posts

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

10 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

17 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

23 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

48 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago