5آئی پی پیز سے معاہدے ختم، مزید8 بارے جلد خوشخبری سنائیں گے: عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہو گئے مزید 8 بارے جلد قوم کو خوشخبری سنائیں گے۔
قومی اسمبلی میں توجہ دلاو نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا نے گزشتہ روز ملک بھر میں 86 پیسے فی یونٹ کمی کی ہے، وزیراعظم کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر بھرپور توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ایک سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے 50 ارب روپے کی سبسڈی دی، پنجاب حکومت نے 201 سے 500 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 45 ارب روپے کی سبسڈی دی، ہر سال وفاقی حکومت 300 یونٹ تک 276 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرتی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو 174 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے، لائف لائن اور نان لائف لائن کنزیومرز کو سالانہ بنیادوں پر سبسڈی فراہم کی جاتی ہے، اس سال صارفین کو زیادہ سبسڈی دی گئی، پانچ آئی پی پیز کو بند کیا گیا ہے، اس اقدام سے معیشت کو اربوں روپے کا فائدہ ہوگا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ بجلی کے معاملے پر حکومت کی بھرپور توجہ ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس سمیت فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کی جاتی ہے، پانچ آئی پی پیز کو اس لئے بند کیا گیا ہے کہ کیپسٹی پیمنٹس میں کمی ہو، جولائی سے ستمبر تک سبسڈی دینے، فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ اور پانچ آئی پی پیز کے بند ہونے سے بجلی کے بلوں پر بہت فرق پڑا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کو سبسڈیز دیں، سالانہ سبسڈی 300 یونٹ تک کے صارفین کو دی جاتی ہے، 8 مزید آئی پی پیز کے حوالے سے قوم کو جلد خوشخبری دی جائے گی، ان کے ریٹس کم کئے گئے ہیں، کئی سو ارب روپے کی بچت ہوگی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ سردیوں میں بجلی کے بل کم آتے ہیں، اگلی گرمیوں کے موسم سے پہلے بجلی کی قیمتیں مزید کم ہوں گی، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، سٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، شرح سود میں کمی آئی ہے، معاشی اشاریئے مثبت ہیں، ہم معاشی بحالی کی طرف جا رہے ہیں۔

Recent Posts

قیدی وین پر حملہ پولیس کا ڈرامہ ہے، تحریک انصاف

ایس ایچ او نے گاڑی رکوا کر شیشے توڑے اور ہمارے لوگوں کو بھاگنے کا…

43 mins ago

اسلام آباد؛ پی ٹی آئی کے قید کارکنان کو مبینہ طور پر چھڑانے کے لیے وین پر حملہ

حملہ آوروں کی تعداد 25 سے 30 تھی ، جنھوں نے قیدیوں کی وین پر…

45 mins ago

اسٹارڈم صرف امیتابھ، شاہ رخ، سلمان میں ہے، باقی سب بناوٹی ہے، ارشد وارثی

ممبئی(قدرت روزنامہ)نامور بھارتی اداکار ارشد وارثی نے کہا ہے کہ اسٹارڈم صرف امیتابھ، شاہ رخ…

1 hour ago

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے 2 لاکھ گھروں کو مفت سولر سسٹم دیے جا رہے ہیں: شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے…

1 hour ago

اختر مینگل پر ایف آئی آر کا اندراج قابلِ مذمت ہے: رضا ربانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق چیئرمین سینیٹ اور رہنما پیپلز پارٹی رضا ربانی کا کہنا ہے…

1 hour ago

ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور انکے شوہر کی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کیلئے لگایا گیا روٹ توڑنے کی کوشش

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے لگایا…

2 hours ago