مریم نواز سے بیلجیئم کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بیلجیئم کے سفیر چارلس ایڈسبالڈ وان ڈر گراچٹ ڈی رومرزوائل کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور بیلجیئم کے سفیر نے مستقبل میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے مزید مواقع تلاش کرنے پر زور دیا، بیلجیئم کے سفیر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کی تعریف بھی کی جبکہ بیلجیئم کے سفیر نے حکومت پنجاب کے معاشی ویژن کو بھی سراہا۔
اس موقع پر مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بیلجیئم دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بیلجیئم کے ساتھ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے، تعلیم، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں میں بیلجیئم کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو آئی ٹی میں عالمی معیار کی مہارتوں کی ٹریننگ دی جارہی ہے، پنجاب میں زرعی شعبے کی میکا نائزیشن پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
سفیر چارلس ایڈسبالڈ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلائمیٹ چینج کے اثرات پر کنٹرول اور ماحول کی بہتری کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات متاثر کن ہیں، پنجاب میں ماحول دوست اختراعی اقدامات کے دورس نتائج حاصل ہوں گے۔
چارلس ایڈسبالڈ نے مزید کہا ہے کہ بیلجیئم پاکستان میں سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے، تعلیم، زراعت اور دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

Recent Posts

قیدی وین پر حملہ پولیس کا ڈرامہ ہے، تحریک انصاف

ایس ایچ او نے گاڑی رکوا کر شیشے توڑے اور ہمارے لوگوں کو بھاگنے کا…

18 mins ago

اسلام آباد؛ پی ٹی آئی کے قید کارکنان کو مبینہ طور پر چھڑانے کے لیے وین پر حملہ

حملہ آوروں کی تعداد 25 سے 30 تھی ، جنھوں نے قیدیوں کی وین پر…

21 mins ago

اسٹارڈم صرف امیتابھ، شاہ رخ، سلمان میں ہے، باقی سب بناوٹی ہے، ارشد وارثی

ممبئی(قدرت روزنامہ)نامور بھارتی اداکار ارشد وارثی نے کہا ہے کہ اسٹارڈم صرف امیتابھ، شاہ رخ…

36 mins ago

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے 2 لاکھ گھروں کو مفت سولر سسٹم دیے جا رہے ہیں: شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے…

48 mins ago

اختر مینگل پر ایف آئی آر کا اندراج قابلِ مذمت ہے: رضا ربانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق چیئرمین سینیٹ اور رہنما پیپلز پارٹی رضا ربانی کا کہنا ہے…

1 hour ago

ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور انکے شوہر کی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کیلئے لگایا گیا روٹ توڑنے کی کوشش

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے لگایا…

1 hour ago