عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ہوگئی


بشریٰ بی بی نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے
پشاور(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا جس میں معلوم ہوا کہ بشریٰ بی بی کو دانتوں کا انفکیشن ہوگیا ہے۔
پی ٹی آئی کی رہنما مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، کل رات ڈینٹسٹ نے انکا چیک اَپ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انفکیشن کی وجہ سے ان کے کان سے بھی خون آرہا ہے، بشریٰ بی بی کے ابھی مزید ٹیسٹ ہوں گے۔
بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کے لیے شوکت خانم پشاور سے میڈیکل ٹیم وزیراعلی ہاؤس پہنچی تھی۔
دوسری جانب، بشریٰ بی بی نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ عمران خان کی اہلیہ شبلی فراز، علی امین گنڈاپور کے ہمراہ سیاسی معاملات دیکھیں گی۔
بشریٰ بی بی رہائی کے بعد آج پشاور میں ہنگامی اجلاس کی سربراہی کریں گی۔ عمر ایوب، شبلی فراز اور علی امین گنڈاپور کو اجلاس میں طلب کیا گیا ہے جبکہ بیرسٹر گوہر بھی پشاور کے لیے روانہ ہوں گے۔
سینیئر قیادت نے اجلاس بلائے جانے کی تصدیق کر دی ہے، آج بشریٰ بی بی پارٹی کے مقدمات پر بریفنگ لیں گی۔

Recent Posts

قیدی وین پر حملہ پولیس کا ڈرامہ ہے، تحریک انصاف

ایس ایچ او نے گاڑی رکوا کر شیشے توڑے اور ہمارے لوگوں کو بھاگنے کا…

43 mins ago

اسلام آباد؛ پی ٹی آئی کے قید کارکنان کو مبینہ طور پر چھڑانے کے لیے وین پر حملہ

حملہ آوروں کی تعداد 25 سے 30 تھی ، جنھوں نے قیدیوں کی وین پر…

46 mins ago

اسٹارڈم صرف امیتابھ، شاہ رخ، سلمان میں ہے، باقی سب بناوٹی ہے، ارشد وارثی

ممبئی(قدرت روزنامہ)نامور بھارتی اداکار ارشد وارثی نے کہا ہے کہ اسٹارڈم صرف امیتابھ، شاہ رخ…

1 hour ago

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے 2 لاکھ گھروں کو مفت سولر سسٹم دیے جا رہے ہیں: شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے…

1 hour ago

اختر مینگل پر ایف آئی آر کا اندراج قابلِ مذمت ہے: رضا ربانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق چیئرمین سینیٹ اور رہنما پیپلز پارٹی رضا ربانی کا کہنا ہے…

1 hour ago

ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور انکے شوہر کی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کیلئے لگایا گیا روٹ توڑنے کی کوشش

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے لگایا…

2 hours ago