ہم اپوزیشن میں ہیں حکومت میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، فضل الرحمٰن


26 ویں آئینی ترمیم سے بحران پیدا نہیں ہو گا، مرضی کے فیصلے آئے تو شدید ردعمل دیں گے ، سربراہ جے یو آئی
چنیوٹ(قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم اپوزیشن میں ہیں، ہمارا حکومت میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
چناب نگر میں ختم نبوت کانفرنس کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے آئینی بحران پیدا نہیں ہو گا۔ آئینی ترمیم سے پارلیمنٹ کا ایک کردار سامنے آیا ہے۔ مرضی کے فیصلے آئے تو شدید ردعمل دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اب عدالتیں اِدھر اُدھر نہیں ہوں گی۔ عدلیہ پر اُٹھنے والے سوالات کا بھی راستہ بند ہو گا۔ اللہ قوم کو انصاف دلانے میں نئے چیف جسٹس کی مدد کرے۔ 26 ویں آئینی ترمیم کی متنازع شقیں میں نے ختم کروا دی تھیں۔ 27 ویں آئینی ترمیم لانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے غیر متنازع اور اچھا وقت گزارا۔ نئے چیف جسٹس کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ حکومتیں احتجاج یا مظاہرے نہیں کرتیں۔ حکومتیں احتجاج یا مظاہروں میں مداخلت بھی نہیں کرتیں۔ ہم اپوزیشن میں ہیں حکومت میں آنے کا کوئی ارداہ نہیں۔ ہم پکڑ دھکڑ اور بے بنیاد مقدمات کی سیاست کے قائل نہیں ہیں۔ احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن صوبوں کی وفاق پر چڑھائی مناسب نہیں ۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ شیخ رشید کے گیٹ نمبر 4 کھلنے کی بات پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ بشریٰ بی بی سمیت تمام خواتین کو عدالتی ریلیف ملا ہے۔ اعلیٰ عدلیہ نے سود کے خاتمے کے لیے 31 دسمبر 2027ء تک مہلت دی ہے۔

Recent Posts

قیدی وین پر حملہ پولیس کا ڈرامہ ہے، تحریک انصاف

ایس ایچ او نے گاڑی رکوا کر شیشے توڑے اور ہمارے لوگوں کو بھاگنے کا…

41 mins ago

اسلام آباد؛ پی ٹی آئی کے قید کارکنان کو مبینہ طور پر چھڑانے کے لیے وین پر حملہ

حملہ آوروں کی تعداد 25 سے 30 تھی ، جنھوں نے قیدیوں کی وین پر…

44 mins ago

اسٹارڈم صرف امیتابھ، شاہ رخ، سلمان میں ہے، باقی سب بناوٹی ہے، ارشد وارثی

ممبئی(قدرت روزنامہ)نامور بھارتی اداکار ارشد وارثی نے کہا ہے کہ اسٹارڈم صرف امیتابھ، شاہ رخ…

59 mins ago

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے 2 لاکھ گھروں کو مفت سولر سسٹم دیے جا رہے ہیں: شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے…

1 hour ago

اختر مینگل پر ایف آئی آر کا اندراج قابلِ مذمت ہے: رضا ربانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق چیئرمین سینیٹ اور رہنما پیپلز پارٹی رضا ربانی کا کہنا ہے…

1 hour ago

ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور انکے شوہر کی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کیلئے لگایا گیا روٹ توڑنے کی کوشش

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے لگایا…

2 hours ago